Maktaba Wahhabi

96 - 211
’’اے اللہ! تو ہمارے لیے اس میں برکت دے اور اس سے زیادہ عطا فرما۔‘‘ سونے کے آداب: جب رات کو سونے کے وقت بستر پر آئیں تو ان آداب کو ملحوظ رکھیں: 1 وضو کرنا۔ 2 بستر پر لیٹنے سے پہلے بستر کو جھاڑنا۔ 3 سورۃ الاخلاص، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس کو ایک ایک بار پڑھ کر دونوں ہاتھوں میں پھونک ماکر پہلے چہرے اور جسم کے اگلے حصے پر اور پھر جہاں تک ممکن ہوسکے باقی جسم پر ہاتھ پھیرنا۔ایسا تین بار کریں۔ 4 آیۃ الکرسی پڑھنا۔سوتے وقت پڑھنے سے جان ومال کی حفاظت ہوتی ہے۔ 5 33 مرتبہ سبحان اللہ، 33 مرتبہ الحمد ﷲ اور 34مرتبہ اللہ اکبر پڑھنا۔اس سے دن بھر کی تھکان دور ہوتی ہے۔ 6 جب سونے لگیں تو دائیں پہلو پر لیٹ کر دایاں ہاتھ رخسار کے نیچے رکھ کر یہ دعا کریں: ((اَللّٰہُمَّ بِاسْمِکَ أَمُوْتُ وَأَحْیَا))[1] ’’اے اللہ! میں تیرے نام سے سورہا ہوں اور تیرے ہی نام سے اٹھوں گا۔‘‘ سوکر اٹھیں تو یہ دُعاکریں: ((اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ أَحْیَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإلَیْہِ النُّشُوْرُ))[2] ’’تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں، جس نے ہمیں زندگی بخشی ہمیں مردہ کر دینے کے بعد اور اسی کی طرف جی اٹھنا ہے۔‘‘
Flag Counter