Maktaba Wahhabi

106 - 211
ساتھ چڑھا اور ہمیں اس عمل کی توفیق دے جس سے تو راضی اور خوش ہوتا ہے، اے چاند! میرا اور تیرا پروردگار اللہ ہے۔‘‘ روزہ افطار کرنے کی دُعا: روزہ افطار کرتے وقت یہ دعائیں پڑھیں: ’’اَللّٰھُمَّ لَکَ صُمْتُ وَعَلٰی رِزْقِکَ أفْطَرْتُ‘‘[1] ’’اے اللہ! تیری رضا کی خاطر میں نے روزہ رکھا اور تیرے دیے ہوئے رزق پر میں نے افطار کیا۔‘‘ روزہ افطار کرنے کے بعد کی دُعا: ((ذَھَبَ الظَّمَأُ وَابْتَلَّتِ الْعُرُوْقُ وَثَبَتَ الْأَجْرُ إنْ شَآئَ اللّٰہُ))[2] ’’پیاس جاتی رہی اور رگیں تر ہوگئیں اور ثواب ثابت ہوا، اگر اللہنے چاہا۔‘‘ دعاے قنوت: حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کچھ کلمات سکھائے کہ میں انھیں قنوتِ وتر میں کہا کروں۔وہ کلمات یعنی دعاے قنوت یہ ہے جو وتر کی آخری رکعت میں قبل از رکوع یا بعد از رکوع پڑھتے ہیں: ((اَللّٰھُمَّ اھْدِنِيْ فِیْمَنْ ھَدَیْتَ وَعَافِنِيْ فِیْمَنْ عَافَیْتَ وَتَوَلَّنِيْ فِیْمَنْ تَوَلَّیْتَ وَبَارِکْ لِيْ فِیْمَا أَعْطَیْتَ وَقِنِيْ شَرَّ مَا قَضَیْتَ فَإنَّکَ تَقْضِيْ وَلَا یُقْضٰی عَلَیْکَ إنَّہٗ لَا یَذِلُّ مَنْ وَّالَیْتَ وَلَا
Flag Counter