Maktaba Wahhabi

128 - 211
اللہ کی نگرانی کا احساس: تربیتِ اولاد کے سلسلے میں ضروری ہے کہ بچوں کو اس بات کا احساس دلایا جائے کہ وہ جس معبودِ حقیقی کی عبادت کرتے ہیں، وہ ہمیشہ ان کے ساتھ ہے، وہ ان کی ہر حرکت کو دیکھ رہا ہے اور اس کو قیامت کے دن کے لیے محفوظ کررہا ہے، کوئی نیکی اس سے مخفی نہیں اور نہ کوئی بُرائی ہی، چاہے وہ کتنے ہی پردوں کے اندر چھپ کر کی جائے، اس لیے تم ہمیشہ اسی سے ڈرو اور اسی سے امید رکھو۔جو کچھ مانگنا ہو، اسی سے مانگو، اس کے علاوہ اور کوئی ’’داتا‘‘ نہیں، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچیرے بھائی حضرت عبد اللہبن عباس رضی اللہ عنہما کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا تھا:’’اے نوجوان! میں تمھیں کچھ باتیں سکھاتا ہوں: ((اِحْفَظِ اللّٰہَ یَحْفَظْکَ، اِحْفَظِ اللّٰہَ تَجِدْہُ تُجَاہَکَ، وَإِذَا سَأَلْتَ فَاسْئَلِ اللّٰہَ، وَإِذَا اِسْتَعَنْتَ فَاسْتَعِنْ بِاللّٰہِ)) ’’تم اللہ تعالیٰ کو یاد رکھو(اس کے حقوق اور احکامات پر عمل کرکے اور اس کی منع کی ہوئی چیزوں سے بچ کر رہو)تو وہ تمھیں یاد رکھے گا، تم اللہ کو یاد رکھو تو اسے اپنے سامنے پاؤ گے۔جب تم کچھ مانگو تو اللہ تعالیٰ ہی سے مانگو، جب مدد طلب کرو تو اللہ ہی سے مدد طلب کرو۔‘‘ مزید فرمایا: ’’یہ بات اچھی طرح جان لو کہ اگر ساری قوم مل کر بھی تمھیں کسی چیز کا فائدہ پہنچانا چاہے تو تمھارا اتنا ہی فائدہ کرسکتی ہے جتنا کہ اللہ نے تمھارے لیے مقرر کر رکھا ہے۔اگر ساری قوم مل کر بھی تمھیں نقصان پہنچانا چاہے تو اتنا ہی پہنچا سکتی ہے جتنا کہ اللہنے تمھاری
Flag Counter