Maktaba Wahhabi

77 - 211
’’میں اللہ کے کلماتِ کاملہ کے ذریعے پناہ مانگتا ہوں، اس کے غضب وعقاب، اس کے بندوں کے شر، شیاطین کے وسوسوں اور ان کے میرے پاس حاضر ہونے کے شرسے۔‘‘ 2 ((اُعِیْذُکَ بِکَلِمَات ِاللّٰہِ التَّامَّآتِ الَّتِيْ لاَ یُجَاوِزُھُنَّ بَرٌّ وَّلَا فَاجِرٌ وَّ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَ بَرَأَ وَذَرَئَ وَمِنْ شَرِّ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَآئِ وَمِنْ شَرِّ مَا یَعْرُجُ فِیْھَا وَمِنْ شَرِّ مَا ذَرَأَ فِیْ الأَرْضِ وَمِنْ شَرِّ مَا یَخْرُجُ مِنْھَا وَمِنْ شَرِّ فِتَنِ اللَّیْلِ وَالنَّھَارِ وَمِنْ شَرِّ کُلِّ طَارِقٍ إِلاَّ طَارِقًا یَطْرُقُ بِخَیْرٍ یَا رَحْمَـٰنُ))[1] ’’میں اللہ کے تمام کلمات کی پناہ میں آتا ہوں جن سے کوئی نیک اور بد تجاوز نہیں کر سکتا، تمام مخلوقات کے شر سے اور ہر اس چیز کے شرسے جو آسمان سے اترتی اور آسمان پر چڑھتی ہے اور جو زمین میں داخل ہوتی ہے اور زمین سے نکلتی ہے اورشب وروز کے تمام فتنوں سے اور رات کو آنے والے کے شر سے سوائے اس کے جو بھلائی کے ساتھ آئے۔اے نہایت رحم کرنے والے!‘‘ [2] اولاد کی وفات پر: اولاد والدین کے دل کا ٹکڑا،جگر گوشہ بلکہ میٹھا پھل ہوتی ہے اور انسان کے لیے سب سے زیادہ تکلیف دہ مرحلہ اولاد کی موت کاہوتا ہے۔اس موقع پر بسا اوقات صبر کا دامن ہاتھ سے چھوٹ جاتا ہے۔
Flag Counter