Maktaba Wahhabi

139 - 211
ذہن کو کمزور، اعصاب میں کھچاؤ، نظر میں کمی اور قوتِ سماعت کی کمزوری پیدا کر دیتا ہے۔سر چکرانے لگتا ہے، قوتِ ہاضمہ خراب اور قوتِ مردانگی متاثر ہوجاتی ہے۔صرف برصغیر میں تمباکو کے مختلف طریقوں سے استعمال کرنے کی وجہ سے سالانہ دس لاکھ سے زیادہ افراد مختلف بیماریوں کا شکار ہوکر مرجاتے ہیں۔ ایک میڈیکل ریسرچ رپورٹ کے مطابق پان مصالحہ، گُٹکا اور اس قسم کی وہ تمام اشیا جو مارکیٹ میں فروخت ہوتی ہیں، موت کے پھندے ہیں۔منہ اور حلق کا کینسر پان مصالحے اور گُٹکے کے استعمال سے ہوتا ہے۔تمباکو نوشی سے عورتوں کی ماہواری گڑ بڑ ہوجاتی ہے اور ماں کی تمباکو نوشی سے جنین کی حرکتِ قلب متاثر ہوتی ہے۔تمباکو نوش عورت کے بچے ذہنی طور پر قدرے معذور پیدا ہوتے ہیں اور تمباکو اسقاطِ حمل کا سبب بھی بنتا ہے۔امریکہ میں 1993 میں پچاس ہزار عورتوں کا تمباکو نوشی کی وجہ سے اسقاطِ حمل ہوگیا تھا۔[1] والدین اگر اس عادت قبیحہ سے اپنی اولاد کو بچانا چاہتے ہیں تو ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ خود اس برائی سے بچیں۔[2] 7. شراب نوشی: شراب ایک نشہ آور چیز کا نام ہے۔عربی میں اس کو ’’ خَمْر‘‘ کہتے ہیں، یعنی جس کے استعمال سے عقل و ہوش کام کرنا چھوڑ دیں۔اللہ تعالیٰ نے اس کو ناپاکی اور گندگی قرار دیا ہے۔اس کا پینا نہایت ہی بری عادت ہے اور اس سے بہت سی برائیاں پیدا ہوتی ہیں، اسی لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ’’اُمّ الخبائث‘‘
Flag Counter