Maktaba Wahhabi

121 - 211
3 ہاتھوں کی انگلیاں کھلی اور ساتھ ملی اور قبلہ رو ہوں۔[1] 4 اپنے بازو پہلوؤں سے اور پیٹ رانوں سے الگ رکھیں۔[2] 5 پاؤں کی ایڑیاں ملی ہوئی ہوں۔[3] 6 انگلیاں قبلہ رخ ہوں۔[4] 7 نہایت اطمینان کے ساتھ سجدہ کیا جائے۔ سجدے میں کم از کم تین مرتبہ یہ دعائیں کریں: 1 ((سُبْحَانَ رَبِّيَ الاَْعْلٰی))[5] ’’پاک ہے میرا رب بلندیوں والا۔‘‘ 2 ((سُبْحَانَکَ اللّٰہُمََّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِيْ))[6] ’’پاک ہے تو اے اللہ! اے ہمارے رب! اور اپنی تعریف کے ساتھ، اے اللہ! مجھے بخش دے۔‘‘ اب ’’اَللّٰہُ اَکْبَرْ‘‘ کہتے ہوئے سجدے سے اٹھیں اور اپنے بائیں پاؤں کو بچھاکر اس پر سیدھے بیٹھ جائیں اور دائیں پاؤں کو اُسی طرح کھڑا رکھیں جس طرح سجدے میں تھا اور دونوں ہاتھ گھٹنوں کے قریب اپنی رانوں پر رکھیں۔[7] پھر یہ دعا کریں:
Flag Counter