Maktaba Wahhabi

76 - 211
جسمانی تکلیف کا علاج: اگر عام جسمانی تکلیف ہو تو درجِ ذیل دعائیں پڑھ کر تکلیف کے مقام پر دم کریں: 1 ((اَعُوْذُ بِعِزَّۃِ اللّٰہِ وَ قُدْرَتِہِ مِنْ شَرِّ مَا تَجِدُہُ وَتُحَاذِرُہُ))[1] ’’میں اللہ کی عزت و قدرت کی پناہ طلب کرتا ہوں اس تکلیف سے جو تم محسوس کر رہے ہو اور جس کا تمھیں اندیشہ ہے۔‘‘(کم از کم تین مرتبہ) 2 ((اُعِیْذُکُمَا بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّآتِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّھَامَّۃٍ وَ مِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَّامَّۃٍ))[2] ’’میں اللہ تعالیٰ کے کلمات کاملہ کے ذریعے پناہ مانگتا ہوں، ہر اس برائی سے جو اس نے پیدا کی ہے۔‘‘(کم از کم تین مرتبہ) 3 ((أَسْاَلُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیَکَ))[3] ’’میں اللہ عظیم سے دعا کرتا ہوں، جو عرش عظیم کا مالک ہے کہ وہ تمھیں شفا د ے۔‘‘(کم از کم سات مرتبہ) نیند میں ڈر جائیں تو یہ دم کریں: بچے اگر حالتِ نیند میں ڈر جائیں تو درجِ ذیل دعائیں پڑھ کر ان کے جسم پر دم کریں: 1 ((اُعِیْذُکَ بِکِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّۃِ مِنْ غَضَبِہٖ وَعِقَابِہٖ وَشَرِّ عِبَادِہٖ وَمِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَاَنْ یَّحْضُرُوْنِ))[4]
Flag Counter