Maktaba Wahhabi

122 - 211
((اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِيْ وَارْحَمْنِيْ وَاھْدِنِيْ وَاجْبُرْنِيْ وَعَافِنِيْ وَارْزُقْنِيْ وَارْفَعْنِيْ))[1] ’’اے اللہ! مجھے بخش دے، اور مجھ پر رحم فرما، اور مجھے ہدایت دے، اور میرے نقصان پورے کر دے اور مجھے عافیت بخش، اور مجھے روزی عطا کر، اور مجھے بلند کر۔‘‘ اس کے بعد اللہ اکبر کہہ کر اسی طرح دوسرا سجدہ کریں، جیساپہلے کیا تھا۔ 13۔جلسہ استراحت: دوسرے سجدے کے بعد دوسری رکعت،اسی طرح چوتھی کے لیے کھڑے ہونے سے پہلے سیدھا بیٹھ جانا چاہیے۔[2] اسے جلسہ استراحت کہتے ہیں۔سیدھے بیٹھ کر ہاتھوں پر وزن دے کر اس طرح اٹھیں کہ پہلے گھٹنے زمین سے اوپر اٹھائیں اور بعد میں ہاتھ۔[3] 14۔دوسری رکعت: دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوکر سینے پر ہاتھ باندھ لیں اور سورت فاتحہ سے قراء ت شروع کریں۔باقی رکعت پہلی رکعت کی طرح مکمل کریں۔ 15۔درمیانی تشہد: دو رکعت سے زائد نماز میں دوسری رکعت کے بعد تشہد کرنا واجب ہے سوائے نمازِ وتر کے، کیونکہ تین رکعت وترمیں دو رکعت کے بعد تشہد کرنا کسی
Flag Counter