Maktaba Wahhabi

94 - 211
انھیں ان کا پابند بنائیں، نیز آیۃ الکرسی، سورۃ البقرۃ کی آخری آیات، تیسویں پارے کی آخری چھوٹی چھوٹی سورتیں اور دعاے قنوت وغیرہ حفظ کروائیں۔ کھانے پینے کے آداب: 1 کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھوئیں۔ 2 جب کھانا شرو ع کریںتو دائیں ہاتھ سے کھائیں پییں، کیونکہ بائیں ہاتھ سے شیطان کھاتا پیتا ہے۔ 3 اپنے آگے سے کھائیں اور پہلے یہ دعا پڑ ھیں: ’’بِسْـمِ اللّٰہِ‘‘ ’’شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے۔‘‘[1] 4 اگر کھانے کے شروع میں ’’بِسْـمِ اللّٰہِ‘‘ بھول جائیں اور کھانے کے دوران میں یاد آجائے تو اس طرح پڑھ لیں:((بِسْمِ اللّٰہِ اَوَّلَہٗ وَآخِرَہٗ)) ’’اللہ کے نام سیب اس کے اول اور اس کے آخر میں۔‘‘[2] 5 کھانے میں عیب نہ نکالیں۔اچھا لگے تو کھائیں ورنہ چھوڑ دیں۔یہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے۔[3] 6 ٹیک لگا کر نہ کھائیں۔ 7 کسی کے گھر میں کھانا کھائیں تو میزبان کو ان الفاظ میں دعا دیں: ((اَللّٰہُمَّ اَطْعِمْ مَنْ اَطْعَمَنِيْ وَاسْقِ مَنْ سَقَانِيْ، اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَہُمْ فِیْمَا رَزَقْتَہُمْ وَاغْفِرْ لَہُمْ وَارْحَمْہُمْ))[4]
Flag Counter