Maktaba Wahhabi

212 - 211
ہے۔گھر سے نکل کر اس بے رحم دنیا میں اس کی اپنی عفت و عصمت کی حفاظت بھی ایک مسئلہ بن جاتی ہے۔بچے ماں کو گھر میں نہ پاکر آوارہ گردی کا شکار ہوجاتے ہیں۔کئی بچے باپ کی شفقت اور ماں کی ممتا سے محروم ہوکر جرائم پیشہ عناصر کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں، جو انھیں بے رحم، قاتل اور سفّاک ڈاکو کے قالب میں ڈھال دیتے ہیں، جن نفرت کے کانٹوں میں ان کی پرورش ہوئی، وہ آگے چل کر انھیں غنڈہ، بدمعاش اور معاشرے کے لیے ایک ناسور کے قالب میں ڈھال دیتے ہیں۔ اس لیے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کی خاطر اپنے چھوٹے موٹے اختلافات کو حکمت و مصلحت سے ختم کرکے اپنے بچوں کو ایک محبت بھری زندگی عطا کریں، تاکہ وہ آگے چل کر معاشرے کے لیے ایک رحم دل باپ، مشفق شوہر اور نیک انسان کا کردار ادا کر سکیں۔ 6. والدین کا لڑائی اور جھگڑا: بچوں کے بگاڑ کا ایک اہم سبب گھر میں والدین کی لڑائی اور جھگڑا ہے۔جب بچے ماں باپ کو بات بات پر لڑتے جھگڑتے اور ماں کو باپ کے ہاتھوں پٹتے دیکھتے ہیں تو ان کے دلوں میں ماں کے لیے محبت اور باپ کے لیے نفرت کے جذبات پیدا ہوجاتے ہیں۔وہ گھر چھوڑ کر کہیں بھاگ جانے کو ترجیح دیتے ہیں یا باپ اور ماں میں سے کسی ایک کی حمایت یا مخالفت پر آمادہ ہوجاتے ہیں، جس کا نتیجہ اولاد اور والدین دونوں کے حق میں برا نکلتا ہے۔ 7. حقوق و فرائضِ زوجین: اسلام نے گھر کے ماحول کو پرسکون اور خوشگوار رکھنے کی ذمے داری میاں
Flag Counter