Maktaba Wahhabi

22 - 211
نیک بہو کا معیار: والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی اولاد کے لیے صابر و شاکر بیوی کا انتخاب کریں۔اس سلسلے میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سیرت ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔حدیث نبوی میں ہے: ’’حضرت اسماعیل علیہ السلام کی شادی کے بعد حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے اہلِ خانہ کی خبر گیری کرنے کے لیے(مکہ مکرمہ)تشریف لائے تو انھوں نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو گھر میں نہ پایا۔ان کی بیوی سے ان کے بارے میں دریافت کیا، پھر ان کی گزران اور حالات کے متعلق پوچھا تو بہو نے کہا:ہمارے حالات خراب ہیں اور تنگی کی زندگی گزار رہے ہیں، پھر اس نے ان کے سامنے اپنے بُرے حالات کا شکوہ کیا۔آپ نے فرمایا:’’جب تمھارے شوہر آئیں تو انھیں میرا سلام کہنا اور یہ پیغام بھی دینا: ((غَیِّرْ عَتَبَۃَ بَابِکَ))’’اپنے گھر کی دہلیز کو بدل دیں۔‘‘ ’’جب حضرت اسماعیل علیہ السلام تشریف لائے تو انھیں اپنی عدم موجودگی میں کسی کے آنے کا احساس ہوا۔انھوں نے اپنی بیوی سے دریافت کیا:’’کیا تمھارے ہاں کوئی آیا تھا؟‘‘ اس نے جواب دیا:’’ہاں! اس شکل و صورت کے بزرگ آئے تھے۔انھوں نے آپ کے متعلق مجھ سے دریافت کیا تو میں نے انھیں بتلادیا۔پھر انھوں نے ہماری گزران سے متعلق دریافت کیا تو میں نے انھیں بتلایا کہ ہم مشکل حالات کا شکار ہیں۔حضرت اسماعیل علیہ السلام نے پوچھا:’’کیا انھوں نے تمھیں کسی
Flag Counter