Maktaba Wahhabi

161 - 211
شوہر، باپ، شوہروں کے باپ، اپنے بیٹے، شوہروں کے بیٹے، بھائی، بھائیوں کے بیٹے، بہنوں کے بیٹے، اپنے میل جول کی عورتیں، اپنے لونڈی غلام، وہ ماتحت مرد جو شہوت نہیں رکھتے اور وہ بچے جو ابھی عورتوں کی پوشیدہ باتوں سے واقف نہیں ہیں۔وہ اپنے پاؤں زمین پر مارتی ہوئی نہ چلا کریں، تاکہ اس زینت کا لوگوں کو پتا چلے جو وہ چھپا رکھی ہیں۔اے مومنو! تم سب مل کر اللہ تعالیٰ کی جناب میں توبہ کرو، توقع ہے کہ تم فلاح پاؤگے۔‘‘ یہاں محرم سے پردے کی رخصت دی گئی ہے۔محرم میں ایسے تمام رشتے دار شامل ہیں، جن سے عورت کا نکاح دائمی یا عارضی طور پر حرام ہے، اور وہ یہ ہیں: ٭ باپ:اس میں دادا، نانا، پڑدادا، پڑنانا اور سسر شامل ہیں۔ ٭ حقیقی بیٹے:اس میں پوتے، پڑپوتے، نواسے پڑنواسے، داماد اور اسی طرح سوتیلے بیٹے اور ان کے اولاد و احفاد شامل ہیں۔ ٭ بھائی:چاہے وہ حقیقی ہوں یا سوتیلے، علاتی ہوں یا اخیافی، اسی میں بھتیجے اور بھانجے اور ان کی اولاد تمام شامل ہیں۔ ٭ حقیقی چچا اور حقیقی ماموں۔ ٭ رضاعی باپ اور رضاعی بھائی، کیونکہ ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ’’نسب سے جو رشتے حرام ہیں، دودھ پلانے سے بھی وہ رشتے حرام ہوجاتے ہیں۔‘‘[1] ٭ عام بچوں سے جب تک ان میں شہوانی جذبات بیدار نہ ہوئے ہوں۔
Flag Counter