Maktaba Wahhabi

141 - 211
1 ((کُلُّ مُسْکِرٍ خَمْرٌ، وَکُلُّ خَمْرٍ حَرَامٌ))[1] ’’ہر نشہ آور چیز شراب ہے اور ہر طرح کی شراب حرام ہے۔‘‘ 2 ((مَا أَسْکَرَ کَثِیْرُہٗ فَقَلِیْلُہٗ حَرَامٌ))[2] ’’جس کے زیادہ پینے سے نشہ آئے، اس کا تھوڑا پینا بھی حرام ہے۔‘‘ 3 ((إِنَّ اللّٰہَ لَمْ یَجْعَلْ شِفَائَ کُمْ فِیْمَا حَرَّمَ عَلَیْکُمْ))[3] ’’اللہ تعالیٰ نے اپنی حرام کردہ چیزوں میں تمھارے لیے شفا نہیں رکھی ہے۔‘‘ 4 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب کے متعلق دس لوگوں پر لعنت بھیجی ہے: 1 شراب کشید کرنے والے۔ 2 کروانے والے۔ 3 پینے والے۔ 4 شراب اٹھانے والے۔ 5 جس کے پاس شراب لے جائی جائے۔ 6 اس کو پلانے والے۔ 7 اس کوبیچنے والے۔ 8 اس کی قیمت کھانے والے۔ 9 اسے خریدنے والے۔ 10 جس کے لیے خریدی گئی ہو۔[4] 5 حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے منبرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے لوگوں کے درمیان یہ اعلان فرمایا تھا: ’’اَلْخَمْرُ مَا خَامَرَ الْعَقْلَ‘‘[5] ’’شراب وہ ہے جس سے عقل میں فتور آئے۔‘‘
Flag Counter