Maktaba Wahhabi

103 - 211
2 گفتگو میں فصاحت وبلاغت دکھانے کے لیے پُر تکلف الفاظ استعمال نہ کریں۔اس سے لوگ گِھن محسوس کرتے ہیں۔ 3 لوگوں کی سمجھ کے معیار پر گفتگو کریں۔علمی طبقے میں علمی اور عوام کے درمیان عوامی سطح پر بات کریں۔ 4 گفتگو مناسب ہو۔بالکل مختصر ہو نہ اتنی طویل کہ لوگ بوریت کا شکار ہوں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز اور خطبہ درمیانہ ہواکرتا تھا۔[1] 5 جس سے گفتگو کریں، اس کی جانب پوری توجہ مبذول کریں۔ 6 مجلس میں تمام حاضرین کی جانب توجہ کریں۔ 7 کسی کی بات ختم ہونے تک دھیان سے سنیں اور کسی کو درمیان میں نہ ٹوکیں۔ 8 مجلس میں جب کئی لوگ موجود ہوں تو کسی ایک سے سر گوشی نہ کریں۔
Flag Counter