انتخاب عام سے یا انتخاب خاص سے یا نامزدگی امیر سے تو بعد کی باتیں ہیں ۔
(۲) کتاب وسنت پر فیصلہ ہو گا امیر صاحب جن کی رائے کو کتاب وسنت کے موافق یا اقرب سمجھتے ہیں ان کی رائے کو لے لیا جائے گا خواہ اکثر ہوں خواہ اقل ۔ واللہ اعلم واجل ۲۹/۵/۱۴۱۹ ھ
س: (۱) پاکستان آرمی یعنی افواج پاکستان میں شمولیت کے بعد اگر کوئی آدمی مارا جائے تو کیا وہ شہید کہلائے گا اور اس کے لیے انعامات کا کیا حکم ہے اس آدمی کی موت ٹریننگ کے دوران بھی ہو سکتی ہے اور دشمن کی گولی سے بھی ۔
(۲) ایک آدمی پاکستان آرمی میں آفیسر ہے اور اس کی ڈیوٹی سیاچن کے محاذ پر لگ گئی ہو اور وہ دشمن کی گولی سے مارا جائے تو کیا یہ شہید ہے اور دشمن بھی ہندو ہو ۔ سیاچن کے بارے میں معلوم کریں یہ ۲۶ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے اور اس کا درجہ حرارت صفر ڈگری سے بھی کم ہوتا ہے ۔ براہ کرم اس سوال کا جواب مفصل اور قرآن وحدیث کی روشنی میں دیں ۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ وہاں سردی کی وجہ سے مر جائے ؟ عتیق الرحمن بن محمد رفیق ظفر وال 7/3/99
ج: (۱)معاملہ نیت پر منحصر ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :﴿إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ﴾1
(۲) اس کا جواب نمبر۱ میں بیان ہو گیا ہے کہ معاملہ نیت پر منحصر ہے ۔ ۲۱/۱/۱۴۲۰ ھ
س: شہادت کی تعریف کیا ہے ؟ دین اسلام کن لوگوں کو شہید کہتا ہے ۔ شہادت کی کتنی اقسام ہیں اور ان میں سے افضل شہادت کون سی ہے ؟ عتیق الرحمن بن محمد رفیق ظفر وال 7/3/99
ج: ﴿مَنْ قَاتَلَ لِتَکُوْنَ کَلِمَۃُ اللّٰهِ ہِیَ الْعُلْیَا فَہُوَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰه﴾2 [جو آدمی اللہ کے کلمہ کی بلندی کے لیے لڑتا ہے پس وہ اللہ کی راہ میں (شہید) ہے] اس کے علاوہ کئی ایک شہید ہیں ۔ مثلاً طاعون کی بیماری سے فوت ہونے والا اور پیٹ کی بیماری سے وفات پانے والا ۔ افضل پہلا ہی ہے﴿أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صلی للّٰهُ علیہ وسلم قَالَ الشُّہَدَائَ خَمْسَۃٌ الْمَطْعُوْنَ والْمَبْطُوْنُ وَالْغَرِقُ وَصَاحِبُ الْہَدْمِ وَالشَّہِیْدُ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰه﴾3
۲۱/۱/۱۴۲۰ ھ
س: قرآن مجید کی ایک آیت کے بارے میں چند سوال پوچھنا چاہتا ہوں امید ہے جواب عنایت فرمائیں گے۔آیت﴿اَلَمْ تَرَ اِلَی الَّذِیْنَ قِیْلَ لَہُمْ کُفُّوْآ اَیْدِیَکُمْ﴾4
کیا اس آیت میں یہ حکم دیا گیا ہے کہ جب تک اسلامی ریاست قائم نہیں ہوتی اس وقت تک قتال فی سبیل اللہ نہ
|