Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

575
تو اس پر اہل حدیث سوال کرتے ہیں کہ ہمیں یہ چیز قرآن وحدیث سے دکھاؤ کیونکہ ہمارے علم کے مطابق قرآن مجید کی کسی آیت کریمہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی صحیح یا حسن حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور کسی مجتہد کے اتباع کو تقلید نہیں کہا گیا۔بس بات فقط یہ ہے اور آپ ماشاء اللہ خوب جانتے ہیں کہ آپ کی قرآن وحدیث سے نقل کردہ عبارات میں سے کسی ایک عبارت میں بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور کسی مجتہد کے اتباع کو تقلید قرار نہیں دیا گیا ۔ واللہ اعلم ۱۵/۱/۱۴۱۵ ھ س: بات یہ ہے کہ ایک پرانی کتاب دیکھی جو کہ آپ کے اور حضرت القاضی شمس الدین کے مابین تحریری گفتگو ہوئی تھی جس کا نام تھا ’’کیا تقلید واجب ہے ؟‘‘ اس کے علاوہ کئی رسالے ہم نے دیکھے تقلید شخصی کے خلاف اس پر ہمارے ذہن میں ایک سوال آیا امید ہے کہ جواب دیں گے ’’ کسی عالم پر اعتماد کرتے ہوئے اس کے کہنے پر عمل کرنا اور دلیل کا مطالبہ نہ کرنا‘‘ کیا یہ بھی تقلید ہے ؟ اگر تقلید ہے تو کیا یہ تقلید کفر ہے یا بدعت یا شرک یا حرام یا ناجائز ہے ؟ عبداللہ گوجرانوالہ 23/12/86 ج: جس چیز کے متعلق آپ نے بالفاظ ’’کیا یہ تقلید ہے؟‘‘ سوال کیا وہ تقلید نہیں۔ نیچے تقلید کو ایک مثال سے واضح کرتا ہوں اس پر غور فرمائیں تو تقلید کی حقیقت آپ کے ذہن میں آ جائے گی ان شاء اللہ تعالیٰ ۔ صحیح بخاری جلد دوم کتاب الادب باب قول النبی صلی اللہ علیہ وسلم﴿یَسِّرُوْا وَلاَ تُعَسِّرُوْا﴾ الخ ص ۹۰۴ پر ایک حدیث کے آخر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :﴿کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ﴾ ہر نشہ آور حرام ہے ۔ ادھر بعض علماء فقہاء کی رائے میں ہر نشہ آور حرام نہیں اب اگر کوئی ان بعض علماء فقہاء کی اس رائے کو مانتا ہے تو وہ اس مسئلہ میں ان کی تقلید کرتا ہے ۔ ۲۸/۴/۱۴۰۷ ھ مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو س: من راشد بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم مکرمی ومحترمی جناب مولانا عبدالمنان صاحب مدظلہ العالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ ! گذارش ہے کہ مسئلہ تقلید کے متعلق کافی مدت سے دل میں خلش سی رہتی ہے امید ہے کہ بحیثیت عالم ہونے کے اور﴿وَاَمَّا السَّآئِلَ فَلاَ تَنْہَرْ﴾ کے پیش نظر بندہ کی دلجوئی فرما کر مسئلہ سمجھنے میں تعاون فرمائیں گے مسئلہ تقلید ائمہ مجتہدین رحمہ اللہ کے متعلق اپنا یعنی جو حق سمجھتے ہیں عندیہ تحریر فرمائیں کہ تقلید ائمہ مجتہدین رحمہ اللہ کن وجوہات ودلائل کی وجہ سے حرام ہے یا کہ تقلید کے اقسام مختلف ہیں اور ہر قسم کا حکم جدا جدا قرآن وسنت سے واضح فرمائیں امید واثق ہے کہ آپ محروم نہ فرمائیں گے ہو سکتا
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter