ج: صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ہے ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو رفع الیدین کرتے ایک روایت میں ہے جب دو رکعتوں سے اٹھتے تو رفع الیدین کرتے ‘‘[1]تو واضح ہے اس میں اول اسلام درمیان اسلام اور آخر اسلام والی ساری نمازیں شامل ہیں کیونکہ رکوع تو تمام میں پایا جاتا ہے ۔ آپ ان سے پوچھیں افتتاح صلاۃ والا رفع الیدین آغاز سے ہے یا درمیان میں یاآخر اسلام میں؟ فَمَا ہُوَ جَوَابُہُمْ فَہُوَ جَوَابُکُمْ۔ باقی جبریل علیہ السلام کے رفع الیدین تعلیم نہ دینے والی حدیث کا حوالہ ان سے طلب فرما لیں ہمیں تو معلوم نہیں رفع الیدین کیے بغیر پڑھی ہوئی نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم والی نماز نہیں ۔ ۲۴/۶/۱۴۶۰ ھ س: چار رکعت والی نماز میں امام پڑھا رہا ہو تو ایک آدمی آتا ہے تو ایک رکعت ہو جاتی ہے دوسری رکعت پڑھ کر امام کھڑا ہوتا ہے تو رفع الیدین کرتا ہے جس آدمی کی ایک رکعت رہ جاتی ہے وہ بھی امام کی پیروی میں رفع الیدین کرے یا نہ کرے جبکہ حدیث میں دو رکعت کے بعد رفع الیدین ہے؟ ملک محمد یعقوب ہری پور16/1/91 ج: مقتدی ، امام اور منفرد اپنی اپنی دوسری رکعت پر قعدہ سے اٹھ کر رفع یدین کرے ۔ ۷/۷/۱۴۱۱ ھ اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب (۱) آیت خَاشِعُوْنَ : تفسیر ابن عباس رضی اللہ عنہما ’’لاَ یَرْفَعُوْنَ اَیْدِیَہُمْ‘‘ کی سند میں محمد بن مروان سدی قابل اعتبار نہیں ہے کئی ایک محدثین نے اس کو کذاب کہا ہے اس کے علاوہ اس تفسیر کی جتنی سندیں ہیں سب ضعیف ہیں ۔ پھر وتروں کی تیسری رکعت میں قنوت کے وقت رفع الیدین کیوں کی جاتی ہے ؟ (۲) عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث بخاری شریف اور مسلم شریف میں رکوع جاتے اور رکوع سے اٹھتے وقت رفع الیدین کرنے کی حدیث ہے جس کو مسند حمیدی میں نہ کرنے کی بنایا گیا ہے پھر مسند حمیدی میں اس کی سند بھی منقطع ہے۔ (۳) براء بن عازب رضی اللہ عنہ کی حدیث کو ابوداود اپنی کتاب سنن میں ’’لَیْسَ بِصَحِیْحٍ‘‘ کہتے ہیں کہ روایت صحیح نہیں ہے ۔ (۴۔۵) جابر بن سمرہ والی حدیث [2]میں رکوع والے رفع الیدین کا کوئی ذکر نہیں یہ رکوع والے رفع الیدین کے علاوہ کوئی اور رفع الیدین ہے اس کی دلیل یہ ہے کہ رکوع والا رفع الیدین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خود کیا کرتے تھے جیسا کہ بخاری ومسلم اور دیگر کتب حدیث میں موجود ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع جاتے اور رکوع سے اٹھتے وقت رفع الیدین کیا کرتے تھے پھر غور کا مقام ہے کہ وتروں کی تیسری رکعت میں قنوت کے وقت رفع الیدین بھی سرکش گھوڑوں کی دم ہے |