Maktaba Wahhabi

81 - 592
ج: دونوں صورتیں درست ہیں ۔ ۱۳/۲/۱۴۱۴ھ [﴿أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صلی للّٰهُ علیہ وسلم کَانَ إِذَا تَوَضَّأَ اَخَذَ کَفًّا مِنْ مَّائٍ فَأَدْخَلَ تَحْتَ حَنَکِہٖ فَخَلَّلَ بِہٖ لِحْیَتَہٗ وَقَالَ ہٰکَذَا اَمَرَنِیْ رَبِّیْ عَزَّوَجَلَّ[1] بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب وضوء کرتے تو ایک چلو پانی لے کر اس کو اپنی ٹھوڑی کے نیچے داخل کرتے اور اس کے ساتھ اپنی داڑھی کا خلال کرتے ۔ اورفرمایا میرے رب نے مجھے اسی طرح حکم دیا ہے] س: وضوء میں جس وقت داڑھی کو دھونا ہے اس وقت داڑھی کے نیچے چمڑے کو پانی سے تر کرنا چاہیے یا نہیں داڑھی کے بال کہیں گیلے خشک رہ جائیں تو کیا وضوء مکمل ہو گیا باحوالہ لکھیں ؟ محمد امین گرجاکھ گوجرانوالہ26/7/93 ج: وضوء میں داڑھی کا خلال ہے وضوء میں داڑھی کو دھونا اور داڑھی کے نیچے والے چمڑے کو تر کرنا میرے علم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ۔ داڑھی کا خلال ہو جائے تو اس اعتبار سے وضوء میں کوئی خلل نہیں اور خلال میں لا محالہ داڑھی کے کچھ بال تر ہوں گے اور کچھ خشک رہیں گے آخر یہ داڑھی کا خلال ہے ۔ انگلیوں کا خلال تو نہیں جس میں چمڑے کو تر کرنا ضروری ہو ۔ س: گذشتہ دنوں شیعہ حضرات کی طرف سے وضوء میں پاؤں پر مسح کرنے کے متعلق تحریر ملی کہ پاؤں دھونے کی بجائے مسح کرنا ضروری ہے ۔ جس کے متعلق مختلف کتب سے دلائل دئیے گئے ہیں ۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کتاب وسنت کی روشنی میں اس کا حل ارسال فرمائیں گے ۔ باقی تحریر آپ خود پڑھ لیں۔ اور اس کا جواب جلد از جلد ارسال فرما دیں ۔ محمد طاہر عاصم کنجاہ ضلع گجرات 24/1/97 شیعہ حضرات کی تحریر السلام علیکم کے بعد عرض ہے کہ فیاض کے بچے کی فوتیدگی پر جو محفل ہوئی تھی اس سلسلے میں جواب حاضر ہے ۔ آپ نے وضوء کے بارے میں سوال کیا تھا ۔ آپ لوگ وضوء میں دونوں پاؤں کے مسح کے خلاف اور پاؤں دھونے کے قائل ہیں۔ قرآن کریم کی سورۃ المائدۃ کی آیت وضوء پر گرامر کی بحث کرتے ہوئے یہ عذر کرتے ہیں کہ آیت وضوء میں بِرُؤُسِکُمْ میں سین کے نیچے زیر جوار کی ہے لیکن فخر الدین رازی نے اس عذر کو باطل قرار دیا ہے ۔ جیسا کہ تفسیر کبیر مطبوعہ مصر جلد ۳ ص ۳۶۸ میں امام رازی لکھتے ہیں ہم کہتے ہیں یہ کئی وجوہ سے باطل ہے ۔ ایک وجہ یہ تحریر فرمائی ہے کہ بِرُؤُسِکُمْ کی کسر باء کی وجہ سے ہے ۔ جوار کی جَر بلاشبہ ، حرف عطف چھوڑ کر ہوتی ہے اور حرف عطف کے ساتھ قوم
Flag Counter