Maktaba Wahhabi

254 - 592
کتاب الجنائز……جنازے کے مسائل س: کیا عورت اورمرد کے کفن میں فرق ہے اگر فرق ہے تو دلیل بتائیں ؟ محمد قاسم بن محمد سرور ج: شیخ البانی رحمہ اﷲ تعالیٰ أحکام الجنائز میں لکھتے ہیں ’’وَالْمَرأَۃُ فِیْ ذٰلِکَ کَالرَّجُلِ إِذْ لاَ دَلِیْلَ عَلَی التَّفْرِیْقِ‘‘ (۶۵) حاشیہ پر لکھتے ہیں ’’ وَأَمَّا حَدِیْثُ لَیْلٰی بِنْتِ قَانِفٍ الثَقْفِیَّۃِ فِیْ تَکْفِیْنِ ابْنَتِہِ (ص) فِیْ خَمْسَۃِ أَثْوَابٍ فَلاَ یَصِحُّ إِسْنَادُہُ لِأَنَّ فِیْہِ نُوْحَ بْنَ حَکِیْمٍ الثَّقَفِیَّ وَہُوَ مَجْہُوْلٌ کَمَا قَالَ الْحَافِظُ ابْنُ حَجَرٍ وَّغَیْرُہُ ، وَفِیْہِ عِلَّۃٌ أُخْرٰی بَیَّنَہَا الزَیْلعِیْ فِیْ نَصبِ الرَّایَۃِ (۲/۲۵۸) ۔‘‘ ۱ ھ ہٰکَذَا قَالَ الشَّیْخُ الْأَلْبَانِیْ رحمہ اللّٰه تعالی فِیْ کِتَابِہِ أَحْکَامِ الْجَنَائِزِ لٰکِنْ قَالَ الْحَافِظُ رحمہ اللّٰہ سبحانہ وتعالی فِیْ فَتْحِ الْبَارِیْ : قَوْلُہُ : وَقَالَ الْحَسَنُ : اَلْخِرْقَۃُ الْخَامِسَۃُ الخ ہٰذَا یَدُلُّ عَلٰی أَنَّ أَوَّلَ الْکَلاَمِ أَنَّ الْمَرْأَۃَ تُکْفَنُ فِیْ خَمْسَۃِ أَثْوَابٍ ۔ وَقَدْ وَصَلَہُ ابْنُ أَبِیْ شَیْبَۃَ نَحْوَہٗ ۔ وَرَوَی الْجَوْزَقِی مِنْ طَرِیْقِ إِبْرَاہِیْمَ بن حَبِیْبِ بْنِ الشَّہِیْدِ عَنْ ہِشَامٍ عَنْ حَفْصَۃَ عَنْ أُمِّ عَطِیَّۃَ قَالَتْ : فَکَفَنَّاہَا فِی خَمْسَۃِ أَثْوَابٍ ، وَخَمَرْنَا ہَاکَمَا یُخْمَرُ الْحَیُّ ۔ وَہٰذِہِ الزِّیَادَۃُ صَحِیْحَۃُ الْإِسْنَادِ ۔ [شیخ البانی رحمہ اللہ تعالیٰ احکام الجنائز میں فرماتے ہیں کہ عورت اس مسئلہ میں مرد کی طرح ہے کیونکہ فرق کی کوئی دلیل نہیں ہے ۔ حاشیہ پر لکھتے ہیں کہ لیلیٰ بنت قانف کی حدیث جس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی کے کفن کے پانچ کپڑوں کا بیان ہے تو اس کی سند صحیح نہیں ہے کیونکہ اس میں نوح بن حکیم ثقفی ہے اور وہ مجھول ہے جس طرح حافظ ابن حجر اور اس کے غیر نے کہا ہے اور اس میں ایک اور کمزوری بھی ہے جس کو زیلعی رحمہ اللہ نے نصب الرایہ میں بیان کیا ہے اسی طرح شیخ البانی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب احکام الجنائز میں کہا ہے لیکن حافظ رحمہ اللہ فتح الباری میں فرماتے ہیں قولہ وقال الحسن اور حسن نے کہا پانچواں کپڑا الخ یہ چیز دلالت کرتی ہے کہ عورت کو پانچ کپڑوں میں کفن دیا جائے اور ابن ابی شیبہ نے اس طرح موصول بیان کیا ہے ۔ اور ابراہیم بن حبیب بن شہید کے طریق سے جو زقی نے روایت کی ہے حضرت ام عطیہ سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی کو پانچ کپڑوں میں کفن دیا اور سر کو ڈھانپا جس طرح زندہ کو ڈھانپا جاتا ہے اور اس
Flag Counter