Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ہاں وضوء کر‘‘[1] تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بکریوں کے گوشت سے وضوء میں فرمانا ’’اگر تو چاہے‘‘ اور اونٹوں کے گوشت سے وضوء میں فرمانا ’’ہاں وضوء کر‘‘ اس بات کی دلیل ہے کہ اونٹوں کے گوشت سے وضوء والا حکم وجوب پر محمول ہے ندب واستحباب پر محمول نہیں کیونکہ استحباب تو بکریوں کے گوشت سے وضوء میں بھی موجود ہے پھر دونوں گوشتوں میں فرق کیا ہوا ؟ جب کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرق فرما رہے ہیں ۔ باقی دوران تدریس بسا اوقات یہ بندہ فقیر إلی اللّٰہ الغنی یہ کہہ دیتا ہے اگر کوئی صاحب فرمائیں کہ ’’اونٹوں کے گوشت سے وضوء ٹوٹنے کا لفظ کہیں نہیں آیا صرف اتنا آیا ہے کہ اونٹوں کے گوشت سے وضوء کر‘‘ تو جواب میں کہا جائے گا آپ کے خیال کے مطابق وضوء نہیں ٹوٹتا مگر وضوء کرنا ہے فرض وضروری کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے تو اونٹوں کے گوشت سے وضوء ٹوٹے خواہ نہ ٹوٹے کرنا ضرور پڑے گا ۔ واللّٰہ اعلم ۱/۷/۱۴۲۰ ھ س: زَیْدٌ اَحْدَثَ فِي الصَّلاَۃِ فَاسْتَحْیٰ مِنَ النَّاسِ وَاَتَمَّ الصَّلٰوۃَ ثُمَّ اَعَادَ الصَّلٰوۃَ خُفْیَۃً وَصَارَ الْحَیَائُ مَانِعًا مِنْ قَطْعِ الصَّلٰوۃِ وَالْحَالُ اَنَّ نِیَّتَہُ لَیْسَتْ تَوْہِیْنَ الصَّلاَۃِ وَتَحْقِیرَہَا اَیَصِیْرُ زَیْدٌ کَافِرًا وَمُرْتَدًّا بِھٰذَا الْفِعْلِ اَمْ ہُوَ آثِمٌ فَقَطْ۔ [زید نماز میں بے وضوء ہو گیا اور اس نے لوگوں سے حیا کی اور نماز مکمل کی پھر اس نے پوشیدہ نماز لوٹائی اور نماز توڑنے سے حیا رکاوٹ بنا حالانکہ وہ نماز کی توہین یا تحقیر کی نیت نہیں رکھتا کیا زید اس فعل سے کافر ومرتد ہو گا یا صرف گناہ گار ہو گا] عبدالظاہر النورستانی ج: ’’بِئسَ مَا صَنَعَ لٰکِنْ لاَ یَصِیْرُ بِہٖ مُرْتَدًّا کَافِرًا ‘‘[اس نے برا کام کیا ہے لیکن وہ اس سے کافر مرتد نہیں ہو گا] ۱۴/۱/۱۴۱۵ھ غسل کا بیان س: غسل کے کتنے فرائض ہیں اور کون کون سے ہیں ؟ محمد عثمان غنی گورنمنٹ کالج لاہور ج: وضوء واستنجاء ، سر پر تین اوک ڈال کر بالوں کی جڑوں کو تر کرنا ، سارے بدن کو دھونا۔ ۱/۸/۱۴۱۸ھ [غسل جنابت کا طریقہ : حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کا ارادہ فرمایا تو سب سے پہلے دونوں ہاتھ دھوئے پھر شرمگاہ کو دھویا۔ پھر بایاں ہاتھ جس سے شرمگاہ کو دھویا تھا زمین پر رگڑا پھر اس کو دھویا پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter