Maktaba Wahhabi

506 - 592
س: پینٹ پہننا جائز ہے یا نہیں ؟ محمد احمد ظہیر قصور ج: لباس کے سلسلہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان﴿مَنْ تَشَبَّہَ بِقَوْمٍ فَہُوَ مِنْہُمْ﴾(۱) [جو کسی قوم کی مشابہت کرے گا وہ انہی سے ہو گا] کو ہمیشہ ملحوظ رکھنا چاہیے اگر پینٹ میں کسی غیر مسلم قوم کی نقالی ہے تو اس سے احتراز برتنا ہو گا ۔ ۱۲/۷/۱۴۱۲ ھ س: کیا آدمی گھٹنوں تک شلوار پہن سکتا ہے لاہور میں اکثر طالب علم گھٹنوں تک (نکریں) پہنتے ہیں اسلامی لباس کتنا لمبا ہوتا ہے ؟ عثمان عبداللہ اسلامیہ کالج لاہور ج: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث سے ثابت ہے کہ مرد مومن کا لباس نصف پنڈلی سے لے کر ٹخنے سے اوپر تک ہوتا ہے۔ ۸/۲/۱۴۱۷ ھ جوتے کا بیان س: حدیث شریف میں ہے جوتا کھڑے ہو کر نہیں پہننا چاہیے بعض حضرات تأویلیں کرتے ہیں کہ کھڑے ہو کر بھی پہنا جا سکتا ہے کیا کھڑے ہو کر بھی پہننے کی دلیل ہے ؟ محمد یعقوب ہری پور ج: سنن ابن ماجہ میں ابوہریرہ اور ابن عمر رضی اللہ عنہم سے حدیثیں موجود ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑا ہو کر جوتا پہننے سے منع فرمایا ہے رہی تاویلوں والی بات تو جس تاویل کی کوئی دلیل موجود ہو تو وہ درست سمجھ لیں تاحال مجھے تو ان تاویلات میں سے کسی تاویل کی کوئی دلیل نہیں ملی ۔ واللہ اعلم ۵/۸/۱۴۱۶ ھ س: جوتا بیٹھ کر پہننا چاہیے یا کھڑے ہو کر پہننا چاہیے جوتا کس قسم کا ہو پھر بیٹھ کر پہننا چاہیے اور کس قسم کا ہو کھڑا ہو کر پہننا چاہیے ؟ محمد قاسم ج: سنن ابن ماجہ کتاب اللباس باب الانتعال قائما ح۳۶۱۸ ، ح۳۶۱۹ میں لکھا ہے :﴿عن أبی ہریرۃ قال : نَہٰی رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم أَنْ یَنْتَعِلَ الرَّجُلُ قَائِمًا عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : نَہَی النَّبِیُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم أَنْ یَنْتَعِلَ الرَّجُلُ قَائِمًا﴾ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر جوتا پہننے سے منع فرمایا ہے بیٹھ کر یا جھک کر یا لیٹ کر جوتا پہنے پھر حدیث میں کسی جوتے کی کہیں کوئی تخصیص نہیں آئی حدیث اور اس کے الفاظ آپ کے سامنے ہیں غور فرما لیں اس حدیث کو محدث وقت شیخ البانی حفظہ اللہ تعالیٰ نے صحیح ابن ماجہ میں درج فرمایا اور تعلیق مشکوٰۃ میں بھی صحیح قرار دیا ہے نیز مشہور محدث محب اللہ شاہ صاحب راشدی رحمہ اللہ تعالیٰ نے الاعتصام میں شائع شدہ اپنے ایک مضمون میں اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے ۔
Flag Counter