Maktaba Wahhabi

462 - 592
ج: مشرکین وکفار کے علاقہ پر مسلمان حملہ کرتے رہتے ہوں نیز مشرکین وکفار کے علاقہ میں رہنے والے مسلمان مستضعفین میں شامل نہیں تو پھر وہ آپ کی ذکر کردہ حدیث کا مصداق ہیں بشرطیکہ امیر المومنین نے انہیں کسی خاص غرض کے لیے وہاں سکونت کی اجازت نہ دے رکھی ہو ۔ ۱۵/۲/۱۴۱۶ ھ س: پاکستان کے حامی ومخالف علماء کون کون تھے کیونکہ بریلوی اپنی کتابوں میں کہتے ہیں کہ وہابی انگریزوں کے حامی اور پاکستان کے مخالف تھے اور ہم انگریزوں کے مخالف اور پاکستان کے حامی تھے ۔ محمد سلیم بٹ ج: ہر فرقے میں کچھ علماء پاکستان کے حامی اور کچھ مخالف تھے اہل حدیث علماء کی اکثریت پاکستان کے حامیوں میں شامل تھی ۔ ۱۵/۲/۱۴۱۶ ھ
Flag Counter