Maktaba Wahhabi

87 - 592
جنازہ ، بیت اللہ کا طواف اور عصر کی نماز ادا کر سکتے ہیں ہر عبادت کے لیے علیحدہ علیحدہ نیت کے ساتھ الگ الگ وضوء کوئی ضروری نہیں ۔ ۲۹/۴/۱۴۱۶ھ وضوء توڑنے والی چیزیں س: اگر آدمی کے کپڑوں پر خون لگ جائے یا جسم کے کسی حصہ سے بہہ پڑے کیا اس کا وضوء سلامت ہے وہ نماز پڑھ سکتا ہے ؟ محمد یوسف ولد عبداللہ کمبوہ شیخوپورہ6/7/89 ج: سبیلین کے علاوہ بدن کے کسی بھی حصہ سے نکلے یا بہے ہوئے خون کے نجس اور پلید ہونے کی کتاب وسنت میں کوئی دلیل نہیں البتہ اس کے حرام ہونے کے دلائل ہیں مگر کسی چیز کی حرمت سے اس کی نجاست پر استدلال درست نہیں ۔ پھر خروج نجاست کو وضوء ٹوٹنے کا مناط ومدار بنانا ازروئے کتاب وسنت ثابت نہیں دیکھئے ہوا خارج ہونے سے وضوء ٹوٹ جاتا ہے ۔ مگر جس جگہ سے ہوا خارج ہوئی اور جس کپڑے کو وہ ہوا لگی اس جگہ اور کپڑے کو دھویا نہیں جاتا تو وضوء ہر اس نجس یا طاہر چیز سے ٹوٹ جاتا ہے جس سے ٹوٹنے کی دلیل کتاب وسنت میں ہو تو سبیلین کے علاوہ بدن کے کسی بھی حصہ سے خون نکلے یا بہے تو اس سے وضوء ٹوٹنے یا اس کے بدن یا کپڑے یا جگہ کو لگ جانے سے نماز ٹوٹنے کی کتاب وسنت میں کوئی دلیل نہیں ۔ ۲۳ / ۱۲ / ۱۴۰۹ ھ س: حدیث ہے کہ﴿مَنْ غَسَّلَ مَیِّتًا فَلْیَغْتَسِلْ وَمَنْ حَمَلَہٗ فَلْیَتَوَضَّأْ﴾ ہمارے پاس صرف عون المعبود اور التلخیص الحبیر کی کتابیں ہیں التلخیص ج اوّل ص ۱۳۶ میں ہے ’’وَقَالَ الْبَیْہَقِيْ وَالصَّحِیْحُ اَنَّہٗ مَوْقُوْفٌ وَقَالَ الْبُخَارِیُّ الاَشْبَہُ مَوْقُوْفٌ وَقَالَ عَلِیٌّ وَاَحْمَدُ لاَ یَصِحُّ فِي الْبَابِ شَیْئٌ وَقَالَ الذُّہَلِیُّ لاَ اَعْلَمُ فِیْہِ حَدِیْثًا وَلَوْ ثَبَتَ لَلَزِمَنَا اِسْتِعْمَالُہٗ وَقَالَ ابْنُ الْمُنْذِرِ لَیْسَ فِي الْبَابِ حَدِیْثٌ یَثْبُتُ‘‘ آپ سے میں ’’مَنْ حَمَلَہٗ فَلْیَتَوَضَّأْ‘‘ کے سلسلے میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ جو لوگ جنازہ کو اپنے کاندھوں پر اٹھا چکے ہیں اور تقریباً سب اٹھاتے ہیں کیا وہ دوبارہ وضوء کریں ۔ کیا جنازہ کا اٹھانا نواقص الوضوء میں ہے۔ حافظ محمد ضلع تھر پارکر سندھ ج: آپ نے اپنے مکتوب میں حدیث﴿مَنْ غَسَّلَ مَیِّتًا فَلْیَغْتَسِلْ وَمَنْ حَمَلَہٗ فَلْیَتَوَضَّأْ﴾ ترجمہ [جو میت کو غسل دے وہ خود غسل کرے اور جو اس کو اٹھائے وہ وضوء کرے] کے متعلق التلخیص الحبیر سے چند ایک محدثین کے اقوال نقل کیے ہیں جن اقوال میں اس حدیث کے مرفوع ہونے کو غیر ثابت بتایا گیا لیکن آپ نے اپنے
Flag Counter