Maktaba Wahhabi

471 - 592
کتاب المناقب والفضائل خصائل و فضائل کا بیان س: سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بعد کتنے سال اور اصحاب الفیل کے واقعہ کے کتنے سال بعد تشریف لائے ؟ محمد خالد سیف اللہ گجرات ج: ولادت مسیح علیہ السلام سے تقریباً ۶۱۱ سال بعد اور واقعہ فیل کے تقریباً چالیسویں سال محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے رسالت ونبوت عطا فرمائی ۔ ھذا ما عندی و اللّٰه اعلم ۱۴/۵/۱۴۱۲ ھ س: یہ حدیث مبارکہ بخاری شریف میں کہاں ہے کہ حضرت جناب سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مجھے آخری نبی بنا دیں فرمایا نہیں کہا مجھے آخری امت عطا کر دے یا یہ جس طرح حدیث مبارکہ ہے؟محمد خالد سیف اللہ گجرات ج: یہ حدیث مجھے بخاری شریف میں نہیں ملی اور نہ مجھے کسی اور کتاب سے مستحضر ہے ہاں بخاری شریف میں معراج والی حدیث میں یہ لفظ موجود ہیں﴿فَلَمَّا تَجَاوَزْتُ بَکٰی قِیْلَ لَہُ مَا یُبْکِیْکَ قَالَ اَبْکِیْ لِاَنَّ غُلاَمًا بُعِثَ بَعْدِیْ یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ مِنْ اُمَّتِہِ اَکْثَرُ مِمَّنْ یَدْخُلُہَا مِنْ اُمَّتِیْ﴾(۱) [جب میں آگے بڑھاموسیٰ علیہ السلام رو پڑے موسیٰ علیہ السلام کو کہا تجھ کو کس چیز نے رلایا موسیٰ علیہ السلام نے کہا میں اس لیے رویا کہ میرے بعد ایک نوجوان لڑکا نبی بنا کر بھیجا گیا اس کی امت میری امت سے زیادہ جنت میں داخل ہو گی] س : صحابی رسول کے سامنے رسول اللہ کی غیر موجودگی میں جب کوئی رسول اللہ کا نام مبارک لیتا تو سننے والا صحابی رسول اکرم﴿صَلُّوْا عَلَیْہِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا﴾ والی آیت پر عمل کرتے ہوئے کیا کہتے اور پڑھتے تھے ؟ محمد افضل قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ2/11/85 ج: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم آپ کی عدم موجودگی میں آپ کا نام نامی اسم گرامی ذکر فرماتے تو صلی اللہ علیہ وسلم کہتے یہ چیز حدیث کی ہر کتاب میں بکثرت موجود ہے ۔ البتہ اللہ تعالیٰ کے قول :﴿صَلُّوْا عَلَیْہِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا﴾ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم گرامی لے کر یا سن کر درود وسلام پڑھنے کا حکم نہیں دیا گیا جیسا کہ کئی لوگ سمجھے بیٹھے ہیں ۔ ھذا ما عندی و اللّٰه اعلم ۱۹صفر۱۴۰۶ ھ
Flag Counter