Maktaba Wahhabi

122 - 592
از ڈاکٹر عمر سلیمان ۔ یہ نصیحت کرتا ہے آپ کو ابو عبدالرحمان دعا بتاتا ہے وہ آپ کو استغفار از رب منان وحنان فقط والسلام علی کافۃ الإخوان وقاطبۃ الخلان [بچہ کے بالوں کے برابر چاندی کا صدقہ کرنے والی حدیث تنقیح الرواۃ شرح مشکوۃ ج ۳ ص ۲۰۳ اور تحفۃ الاحوذی ۔ ابواب الاضاحی ج۵ ص۹۳ پر ہے۔ ابو رافع سے مروی ہے انھوں نے کہا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب فاطمہ رضی اللہ عنہا نے حسن بن علی رضی اللہ عنہ کو جنم دیا تو اس کے کان میں نماز جیسی اذان کہی۔[1] ] ۲۸/۷/۱۴۲۰ ھ سترہ کا بیان س: جماعت کھڑی ہے اور امام کے آگے سترہ قائم ہے کیا باہر سے آنے والا امام کے پیچھے سے اور مقتدیوں کے آگے سے پوری صف سے گزر سکتا ہے ۔اس مسئلے کا جواب حدیث کی روشنی میں واضح کریں ؟ طلبہ مدرسہ دار العلوم محمدیہ شیخوپورہ شہر ج: جماعت کھڑی ہے امام کے آگے سترہ قائم ہے تو سترہ کے آگے سے قبلہ والی جانب سے گذرا جا سکتا ہے نیز تمام صفوں کے پیچھے سے گذرا جا سکتا ہے مگر سترہ اور امام کے درمیان نیز امام کے پیچھے اور صف کے آگے سے نہیں گذرا جا سکتا البتہ دائیں یا بائیں جانب سے صف کے آگے امام صاحب تک امام کو عبور کیے بغیر آ جا سکتے ہیں دلائل تمام وہ احادیث ہیں جن میں نمازی اور سترہ کے درمیان گذرنے کو گناہ قرار دیا گیا ہے اور اوپر جن صورتوں میں جواز ہے ان میں نمازی اور سترہ کے درمیان گذرنا موجود نہیں اور جن صورتوں میں عدم جواز ہے ان میں نمازی اور سترہ کے درمیان گذرنا موجود ہے ۔ واللہ اعلم ۱۷/۷/۱۴۲۰ ھ س: (۱)کیا امام اور مقتدیوں کے درمیان سے انسان گزر سکتا ہے (جائز ہے یا ناجائز) دلیل سے وضاحت کریں؟(۲) یہ حدیث صحیح ہے یا ضعیف ابوداود شریف میں موجود ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھا رہے تھے تو ایک بکری کا بچہ آپ کے آگے سے گزرنے لگا تو آپ نے اپنا پیٹ دیوار کے ساتھ ملا لیا اور وہ آپ کے پیچھے سے گزر گیا ۔[2] صلاح الدین غوری میر پور خاص سندھ ج: (۱) نہیں گذر سکتا ہے کیونکہ مقتدیوں کا سترہ امام ہے یا امام کا سترہ دو قول ہیں دونوں کے مطابق امام اور مقتدی کے درمیان سے گذرنے والا مقتدی اور اس کے سترہ کے درمیان سے گذرا ہے ۔
Flag Counter