ضعیف ہے کیونکہ اس میں ایک راوی عن رجل مجہول ہے ۔ ۵/۱۲/۱۴۱۲ ھ
س: ’’نَاکِحُ الْیَدِ مَلْعُوْنٌ ‘‘کی وضاحت فرمائیں ؟ عباس الٰہی ظہیر29/6/92
ج: ان لفظوں ’’نَاکِحُ الْیَدِ مَلْعُوْنٌ‘‘ سے مجھے حدیث ابھی تک نہیں ملی البتہ حافظ ابن کثیر نے سورۃ المومنون آیت﴿فَمَنِ ابْتَغٰی وَرَآئَ ذٰلِکَ فَأُوْلٰٓئِکَ ہُمُ الْعَادُوْنَ﴾ کی تفسیر میں لکھا ہے ’’وقد استدل الامام الشافعی رحمہ اللّٰه تعالی ومن وافقہ علی تحریم الاستمناء بالید بہذہ الآیۃ الکریمۃ﴿وَالَّذِیْنَ ہُمْ لِفُرُوْجِہِمْ حَافِظُوْنَ اِلاَّ عَلٰٓی أَزْوَاجِہِمْ أَوْ مَا مَلَکَتْ اَیْمَانُہُمْ﴾ قال فہذا الصنیع خارج عن ہذین القسمین وقد قال اللّٰه تعالی﴿فَمَنِ ابْتَغٰی وَرَآئَ ذٰلِکَ فَأُوْلٰٓئِکَ ہُمُ الْعَادُوْنَ﴾ وقد استانسوا بحدیث رواہ الامام الحسن بن عرفۃ فی جزئہ المشہور حیث قال حدثنی علی بن ثابت الجزری عن مسلمۃ بن جعفر عن حسان بن حمید عن انس بن مالک عن النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم قال سبعۃ لا ینظر اللّٰه الیہم یوم القیامۃ ولا یزکیہم ولا یجمعہم مع العالمین ویدخلہم النار فی اول الداخلین الا ان یتوبوا ومن تاب تاب اللّٰه علیہ الناکح یدیہ الخ ۔ قال ابن کثیر : ہذا حدیث غریب واسنادہ فیہ من لا یعرف لجہالتہ ۔ج۳ ص۲۳۹ ‘‘ تو یہ حدیث ضعیف ہے البتہ امام شافعی وغیرہ کا آیت کریمہ سے استدلال درست ہے ۔ ۵/۱۲/۱۴۱۲ ھ
|