آپ کے سر پر سیاہ پگڑی تھی۔[1] پھر ایک حدیث میں ذکر ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضوء کیا تو پگڑی پر مسح کیا [2] اسی طرح کچھ دوسرے مواقع میں خمار اور عصابہ کا ذکر بھی ملتا ہے ۔ رہا مسجد میں ننگے سر جانا یا ننگے سر نماز پڑھنا تو یہ بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے بالخصوص حج اور عمرہ کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ننگے سر ہی مسجد حرام میں گئے اور ننگے سر ہی نماز پڑھتے رہے ہاں بالغ عورت کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ :﴿لاَ یَقْبَلُ اللّٰہ َصَلاَۃَ حَائِضٍ اِلاَّ بِخِمَارٍ﴾ [نہیں ہے نماز بالغ عورت کی مگر دوپٹہ کے ساتھ] [3] ۷/۱۱/۱۴۱۴ ھ
س: جو لوگ نماز میں شلوار یا تہہ بند ٹخنے سے نیچے کرتے ہیں بلند آواز میں آمین نہیں کہتے آخری رکعت میں تورک نہیں بیٹھتے نماز کے بعد بلند آواز میں اللہ اکبر ، استغفراللہ کا ذکر نہیں کرتے ان کے بارے میں وضاحت قرآن وحدیث کی روشنی میں فرمائیں ؟
محمد سلیم
ج: ایسا کرنے والے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کی مخالفت کرنے والے ہیں ۔ ۲۴/۱۱/۱۴۱۴ ھ
س: تمباکو نوشی یا شلوار ٹخنوں سے نیچے ہونے سے وضوء ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں ؟ ابو سعد منصورضلع ایبٹ آباد صوبہ سرحد
ج: اس کا مجھے علم نہیں البتہ ایک روایت میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حالت نماز میں اسبال (ٹخنوں سے نیچے کپڑے) والے شخص کو نماز ووضوء لوٹانے کا حکم دیا تھا یہ روایت مسند احمد میں موجود ہے مشکوٰۃ شریف میںبھی ہے ۔ ۲۷/۱۱/۱۴۱۹ ھ
مساجد کا بیان
س: نقش ونگار والے مصلیٰ اور صف پر نماز ہو سکتی ہے یا نہیں ؟ عبدالعزیز اعوان نگری بالہ
ج: ہو سکتی ہے مگر بہتر ہے کہ نہ پڑھے کیونکہ نقش ونگار توجہ إلی اللہ میں مخل ہے ۔ ۱۹/۴/۱۴۱۶ ھ
س: کیا چپس والے فرش پر نماز پڑھنا جائز ہے ؟ عبدالعزیز اعوان نگری بالہ
ج: جائز ہے ۔ ۱۹/۴/۱۴۱۶ ھ
س: درج ذیل سوال کا جواب قرآن مجید کی آیات مبارکہ﴿اِنَّہُ لاَ یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَ [4] اِنَّ الْمُبَذِّرِیْنَ کَانُوْآ اِخْوَانَ الشَّیٰطِیْنِ﴾[5]اور احادیث مبارکہ جو کہ مساجد کو مزین کرنے کی کراہت کے بارے میں ہیں کو پیش نظر
|