ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے ’’جس نے لوگوں کا شکر نہ کیا اس نے اللہ کا شکر نہ کیا‘‘ اللّٰهم وفقنا لما تحب وترضینیک دعاؤں میں یاد رکھیں۔ ۴/۱۲/۱۴۱۸ ھ
تصحیح مسئلہ وراثت
فاروق اصغر صارم مدرس جامعہ محمدیہ گوجرانوالہ
وراثت : ۲۵ایکڑ (=۴۰۰۰ مرلہ یا ۲۰۰ کنال)
میت مرد،دو بیٹے ،دو بیٹیاں ،بیوی ،بھائی ۔
میت کی وراثت کی تقسیم سے قبل ہی ایک بیٹا فوت ہو گیا ۔ ابھی وراثت تقسیم نہ ہوئی کہ دوسرا بیٹا بھی فوت ہو گیا ۔
محترم المقام فضیلۃ الشیخ حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللہ کی طرف سے ہفت روزہ الاعتصام کے شمارہ ۳۸ (بتاریخ ۳۰ جمادی الاولی ۱۴۱۸ ھ بمطابق ۳ تا ۹ اکتوبر 1997ء ) میں جو غیر درست جواب شائع ہوا تھا وہ یوں تھا :
جواب : موجودہ صورت میں یکے بعد دیگرے فوت ہونے والے لڑکوں کو کالعدم قرار دے کر موجود کا مسئلہ بنا لیا جائے۔ بایں صورت لڑکیوں کے لیے دو تہائی اور بیوی کو آٹھواں حصہ ملتا ہے ۔ باقی کا حق دار بھائی ہے بصورت نقشہ تفصیل ملاحظہ فرمائیں ۔
۲۴
دو بیٹے دو بیٹیاں بیوی بھائی
کالعدم ۱۶ ۳ ۵
8-2/25+8-2/25ایکڑ 3-1/25ایکڑ ۵ایکڑ
٭ محترم المقام جناب حافظ عبدالمنان صاحب مدرس جامعہ محمدیہ گوجرانوالہ نے فتویٰ کے جواب میں غلطی کی طرف توجہ دلائی نیز اسی مسئلہ کو حل کر کے ہمیں ارسال کیا جسے ہم نے ہفت روزہ ’’الاعتصام‘‘ کے شمارہ نمبر۴۲ (بتاریخ ۲۸ جمادی الثانیہ بمطابق ۳۱ اکتوبر تا ۶ نومبر 1997ء) میں ’’الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر‘‘ کے عنوان سے شکریہ کے ساتھ شائع کروا دیا ۔
موصوف کی علمی اور عملی مقام ومرتبہ کے پیش نظر ہم نے یہ فتویٰ بغیر غور وتدبر کیے اشاعت کے لیے روانہ کر دیا۔ شائع ہو جانے کے بعد معلوم ہوا کہ محترم حافظ عبدالمنان صاحب سے بھی نسیان وتسامح ہو گیا ہے ۔
|