Maktaba Wahhabi

187 - 592
ان الفاظ کے ساتھ باب منعقد فرما کر اشارہ کر رہے ہیں کہ وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کی اس حدیث کے الفاظ جہاں کہیں عام وارد ہوئے ہیں مثلاً ’’إِذَا کَانَ قَائِمًا‘‘ اور ’’ فِی الصَّلاَۃِ‘‘ ان سے مراد قیام فی الصلوٰۃ قبل القراء ۃ ہی ہے ۔ سجدہ کا بیان س: (۱) وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کی روایت جو کہ نسائی وغیرہ میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ میں جاتے وقت پہلے گھٹنے لگاتے تھے ۔اگر یہ حدیث صحیح الاسناد ہے تو ٹھیک ہے اگر ضعیف ہے تو باحوالہ وجہ ضعف لکھ کر بھیج دیں ۔ مہربانی ہو گی ۔ (۲) دوسری حدیث حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی ہے اس میں ہے کہ اونٹ کی طرح نہ بیٹھے پہلے ہاتھ رکھے۔ اونٹ کے تو ہاتھ اگلی ٹانگیں ہیں تو یہ مشابہت کیسی ہے ؟ ماسٹر محمد سلیم پسرور سیالکوٹ ج: ( ۱) وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کی روایت ’’ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰهِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إِذَا سَجَدَ وَضَعَ رُکْبَتَیْہِ قَبْلَ یَدَیْہِ، وَإِذَا نَہَضَ رَفَعَ یَدَیْہِ قَبْلَ رُکْبَتَیْہِ‘‘[1] [میں نے دیکھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کرتے تو ہاتھوں سے پہلے گھٹنے رکھتے اور جب اٹھتے تو ہاتھ گھٹنوں سے پہلے اٹھا لیتے] ضعیف ہے کیونکہ اس کی سند میں شریک بن عبداللہ نخعی ایک راوی ہیں جن کے متعلق إراوء الغلیل ۲/۷۶میں ہے ’’وَأَمَّا الدَّارَ قُطْنِی فَقَالَ عَقْبَ الْحَدِیْثِ : تَفَرَّدَ بِہِ یَزِیْدُ عَنْ شَرِیْکٍ ، وَلَمْ یُحَدِّثْ بِہِ عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَیْبٍ غَیْرَ شَرِیْکٍ ، وَشَرِیْکٌ لَیْسَ بِالْقَوِیِّ فَیِمَا تَفَرَّدَ بِہِ‘‘ [دار قطنی رحمہ اللہ انہوں نے حدیث کے بعد فرمایا ہے متفرد ہے یزید شریک سے اور نہیں بیان کیا اس حدیث کو عاصم بن کلیب سے علاوہ شریک کے اور شریک جب متفرد ہو تو وہ قوی نہیں ہوتا] اس روایت کے متعلق تفصیلی کلام ارواء کے مذکور مقام پر پڑھ لیں ۔ (۲) ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث ’’إِذَا سَجدَ أَحَدُکُمْ فَلاَ یَبْرُکْ کَمَا یَبْرُکُ الْبَعِیْرُ ، وَلْیَضَعْ یَدَیْہِ قَبْلَ رُکْبَتَیْہِ ‘‘ [جب سجدہ کرے تم میں سے ایک پس نہ بیٹھے جیسے اونٹ بیٹھتا ہے اور ہاتھ پہلے رکھے گھٹنوں سے] [2] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے صاحب ارواء لکھتے ہیں ’’ قَالَ النَوَوِی فِی الْمَجْمُوْعِ‘‘ (۳/۴۲۱) وَالزُّرْقَانِیْ فِی شَرْحِ الْمَوَاہِبِ(۷/۳۲۰) : إِسْنَادُہُ جَیِّدٌ ۔ وَنَقَلَ مِثْلَہُ الْمَنَاوِیْ عَنْ بَعْضِہِمْ ، وَصَحَّحَہُ عَبْدُ الْحَقِّ
Flag Counter