کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
س: درود وسلام کیا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا ارشاد گرامی ہے ؟ عبدالمجید سرگودھا
ج: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اللہ تبارک وتعالیٰ سے رحمت وسلامتی کی دعا کرنے کا نام درود وسلام ہے اس سلسلہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شدہ کلمات والفاظ پڑھنا ہی بہتر ہے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :﴿إِنَّ اللّٰهَ وَمَلآئِکَتَہُ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ یٰٓأَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْہِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا﴾(۱) [اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں اے مسلمانو تم بھی اس پر درود وسلام بھیجا کرو] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پوچھا سلام تو آپ نے ہمیں تعلیم فرما دیا اب فرمائیں ہم آپ پر درود کیسے بھیجیں ؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں درود ابراہیمی (جو نماز میں پڑھا جاتا ہے) تعلیم فرما دیا(۲) ۔ سنن کی روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو مجھ پر ایک دفعہ درود بھیجتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر دس دفعہ درود (رحمتیں) بھیجتا ہے۔(۳) ۱۱/۳/۱۴۱۹ ھ
س : ایک صحابی نے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام سے درود شریف کی فضیلت سن کر کہا تھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں اپنی دعا کے چار حصے کروں گا ایک حصے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھوں گا اور باقی تین حصوں میں اپنے لیے دعا کروں گا آپ علیہ الصلوٰۃ والسلام نے کہا کہ اگر تم زیادہ کرو تو یہ تمہارے لیے زیادہ ٹھیک ہے چنانچہ اس نے کہا کہ میں اپنی دعا کے دو حصے کروں گا ایک حصہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھوں گا اور ایک حصہ میں اپنے لیے دعا کروں گا الخ
کیا مذکورہ حدیث صحیح ہے اور حدیث کی کس کتاب میں موجود ہے۔ کیونکہ ہم بھی آپ علیہ الصلوٰۃ والسلام پر اپنی دعا میں صرف درود ہی پڑھا کریں ۔ حافظ محمد فاروق27/9/99
ج: یہ حدیث صحیح ہے ترمذی صفۃ القیامۃ میں اور مستدرک حاکم جلد دوم صفحہ ۴۲۱ میں موجود ہے ۲۴/۶/۱۴۲۰ ھ
س: (۱) صلی اللہ علیہ وسلم درود نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پڑھا گیا یا آپ نے پڑھنے کا حکم دیا ؟
(۲) علیہ الصلوٰۃ والسلام بھی پڑھ سکتے ہیں کہ نہیں ؟ ابو عبدالقدوس ضلع شیخوپورہ
ج: (۱) صحیح مسلم کتاب الایمان باب نزول عیسیٰ بن مریم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بذات خود لفظ ’’صلی اللہ علیہ وسلم‘‘
|