کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل
نمازی کا لباس
س: ننگے سر نماز پڑھنے کے متعلق بتائیں کہ سنت کے مطابق صحیح ہے کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ننگے سر نماز پڑھی ہے؟محمد سلیم بٹ
ج: ابوداؤد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :﴿لاَ یَقْبَلُ اللّٰهُ صَلٰوۃَ حَائِضٍ اِلاَّ بِخِمَارٍ﴾ بالغ عورت کی ننگے سر نماز نہیں اس حدیث کا مفہوم ہے کہ مرد اور نابالغ عورت کی نماز ننگے سر ہو جاتی ہے ۔ [1] ۲۲/۱۱/۱۴۱۶ھ
س: کیا امام ننگے سر امامت کروا سکتا ہے ؟ محمد بشیر ڈار جامکے چٹھہ گوجرانوالہ2/2/91
ج: ابوداود ، ترمذی ، ابن ماجہ اور مسند احمد میں عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :﴿لاَ یَقْبَلُ اللّٰہ َصَلاَۃَ حَائِضٍ إِلاَّ بِخِمَارٍ﴾ [اللہ تعالیٰ بالغ عورت کی ننگے سر نماز کو قبول نہیں کرتا] یہ حدیث صحیح ہے شیخ البانی حفظہ اللہ نے اس کو صحیح ابن ماجہ اور صحیح ابوداود میں درج فرمایا ہے اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے بالغ عورت کی نماز ننگے سر نہیں ہوتی جس کا مفہوم یہ ہے مرد اور نابالغ عورت کی نماز ننگے سر ہو جاتی ہے لہٰذا اگر کوئی مرد ننگے سر نماز پڑھتا ہے تو اس سے الجھنا نہیں چاہیے ننگے سر نماز پڑھنے والے کو بھی غور کرنا چاہیے کہ ننگے سر نماز پڑھنے میں سر ڈھک کر نماز پڑھنے سے کوئی زیادہ ثواب نہیں ملتا کہ وہ اس عمل پر اصرار کرے الغرض سر ڈھک کر نماز پڑھنے کی پابندی بالغ عورت کے لیے ہے مرد کے لیے سر ڈھک کر نماز پڑھنے کی فرضیت کتاب وسنت میں کہیں وارد نہیں ہوئی﴿خُذُوْا زِیْنَتَکُمْ عِنْدَ کُلِّ مَسْجِدٍ﴾[2] سے مرد کے لیے سر ڈھک کر نماز پڑھنے کی فرضیت پر استدلال درست نہیں۔ہذا ما عندی ۔ واللّٰہ اعلم ۲۳/۷/۱۴۱۱ ھ
س: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کیا ہے سر پر رومال یا ٹوپی رکھنے کے متعلق اور ننگے سر مسجد میں جانا اور نماز پڑھنا کہاں تک مسنون ہے ؟ محمد عادل لاہور12/4/94
ج: چند مقامات پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر مبارک پر پگڑی کا ذکر آیا ہے مثلاً آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ معظمہ میں داخل ہوئے تو
|