Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

121
کتاب وسنت میں سے مجھے معلوم نہیں ۔ ۱۹/۱۱/۱۴۱۶ ھ س: مسجد میں جماعت ہو چکی ہو تو دوسری جماعت اگر کوئی کرے تو اس کے لیے اقامت ضروری ہے ؟محمد یعقوب ہری پور ج: اذان اور اقامت دونوں ہی کہنی چاہیں ۔ ۱۹/۸/۱۴۱۰ ھ س: مؤذن اذان کے بعد مسجد سے باہر جا سکتا ہے ؟ محمد سلیم بٹ ج: مؤذن اذان کہنے کے بعد مسجد سے باہر نہیں نکل سکتا [1]ہاں بول وبراز کی حاجت کی خاطر جا سکتا ہے مؤذن کے علاوہ دوسروں کا بھی یہی حکم ہے ۔ ۱۲/۷/۱۴۱۵ ھ س: صبح کی اذان میں الصلوٰۃ خیر من النوم کے جواب میں کیا کہا جائے ؟ طلبہ دار العلوم محمدیہ شیخوپورہ ج: ’’ اَلصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ‘‘ کے جواب میں ’’اَلصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ‘‘ہی کہا جائے گا جیسے ’’اَشْہَدُ اَنْ لاَّ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہ ِ‘‘ کے جواب میں ’’اَشْہَدُ اَنْ لاَّ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہ ِ‘‘ ہی کہا جاتا ہے دلیل ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان :﴿إِذَا سَمِعْتُمُ الْمُؤَذِّنَ فَقُوْلُوْا مِثْلَ مَا یَقُوْلُ﴾ الحدیث ’’ حَیَّعَلَتَیْنِ‘‘ کا جواب ’’ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰه‘‘ خاص دلیل کی بنیاد پر ہے ۔ ’’اَلصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ‘‘ کے جواب میں ’’صَدَقْتَ وَبَررْتَ وَبِالْحَقِّ نَطَقْتَ‘‘ کہنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں نہ ہی قولاً ، نہ ہی عملاً اور نہ ہی تقریراً ۔ ۸/۸/۱۴۲۰ ھ س: کیا تکبیر میں ’’ قدْ قَامَتِ الصَّلٰوۃ‘‘ کے جواب میں ’’اَقَامَہَا اللّٰهُ وَاَدَامَہَا‘‘ کہنا درست ہے اس کے متعلق جو احادیث پیش کرتے ہیں وہ صحیح ہیں صحیح حدیث کے حوالہ سے تحریر فرمائیں ؟ محمد حسن عسکری کراچی نمبر۶28/7/87 ج: ’’ قَدْ قَامَتِ الصَّلٰوۃ‘‘ کے جواب میں ’’ اَقَامَہَا اللّٰہ ِوَاَدَامَہَا‘‘ کہنے والی روایت صحیح نہیں ضعیف ہے تحفۃ الاحوذی دیکھ لیں البتہ جواب والی عمومی احادیث سے پتہ چلتا ہے کہ ’’ قَدْ قَامَتِ الصَّلٰوۃ‘‘ کے جواب میں بھی ’’قَدْ قَامَتِ الصَّلٰوۃ‘‘ ہی کہنا چاہیے کہ ’’مِثْلُ مَا یَقُوْلُ‘‘ کا تقاضا یہی ہے اور حیعلتین کے جواب میں لا حول الخ کہنے کی استثنائی صورت کی طرح اس مقام پر کوئی استثنائی صورت والی روایت ثابت نہیں ۔ ۶/۱۱/ ۱۴۰۷ ھ س: بچے کے کان میں اذان اور دوسرے کان میں اقامت اس کے بالوں کے برابر چاندی کا صدقہ کرنا اس کے بارے میں صحیح احادیث لکھ کر بھیج دیں ؟ محمد قاسم بن سرور ج: بچے کے کان میں اذان ثابت ہے قاسم جوان ، اقامت بچے کے کان میں نہیں ثابت مت ہو پریشان اور قائم ہو چکی ہے دلیل وبرہان کہ صدقہ سیم یا زر کریں اہل ایمان جو ہو مساوی بأشعار أطفال وصبیان پڑھو رسالہ ثلاث شعائر
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter