Maktaba Wahhabi

454 - 592
کیا جائے یعنی کیا قتال خلافت وامارت سے مشروط ہے کہ ’’امام‘‘ یا خلیفہ کی قیادت میں ہی ہو گا ؟ (۲) اگر روئے زمین پر خلافت قائم نہ ہو تو کیا مسلمان دعوت وتبلیغ ہی کرتے رہیں گے یا کہ بوقت ضرورت قتال بھی کیا جائے گا ؟ صہیب زبیر 19/B غلہ منڈی وہاڑی 20/11/98 ج: (۱)آپ نے قرآن مجید کی آیت کریمہ﴿أَلَمْ تَرَ إِلَی الَّذِیْنَ قِیْلَ لَہُمْ کُفُّوْآ أَیْدِیَکُمْ﴾ [کیا نہ دیکھا تو نے طرف ان لوگوں کی کہ کہا گیا واسطے ان کے بند رکھو ہاتھوں اپنوں کو] لکھنے کے بعد سوال کیا ہے ’’کیا اس آیت میں یہ حکم دیا گیا ہے کہ جب تک اسلامی ریاست قائم نہیں ہوتی اس وقت تک قتال فی سبیل اللہ نہ کیا جائے ‘‘ الخ ؟ نہیں! اس آیۃ میں یہ حکم نہیں دیا گیا اور نہ ہی اس میں قتال کو خلافت وامارت سے مشروط بنایا گیا ہے ۔ (۲) دعوت وتبلیغ اور جہاد وقتال والی آیات کریمہ اور احادیث شریفہ عام ہیں قیام خلافت اور عدم قیام خلافت والی دونوں صورتوں اور حالتوں کو شامل ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے﴿مَنْ رَأی مِنْکُمْ مُنْکَرًا فَلْیُغَیِّرہُ بِیَدِہِ فَإِنْ لَّمْ یَسْتَطِعْ فَبِلِسَانِہٖ فَإِنْ لَّمْ یَسْتَطِعْ فَبِقَلْبِہٖ﴾1 الحدیث [جو شخص تم میں سے کوئی خلاف شرع امر دیکھے اس کو ہاتھ سے روکے اگر اس کی طاقت نہ ہو زبان سے روکے اگر اس کی طاقت بھی نہ رکھتا ہو دل سے برا جانے] اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :﴿یٰٓأَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قَاتِلُوا الَّذِیْنَ یَلْوُنَکُمْ مِنَ الْکُفَّارِ﴾2 الآیۃ [مسلمانوں تم آس پاس کے کافروں سے لڑو] ۱۷/۸/۱۴۱۹ ھ س: کشمیر اور دوسرے ممالک میں جو جہاد شروع ہے کیا یہ درست ہے اور اس جہاد میں بالعموم اور ہندو کے ساتھ یعنی کشمیر میں جہاد کے لیے والدین کی اجازت ضروری ہے ؟ اگر والدین اجازت نہ دیں تو پھر جہاد میں شرکت کیسی ہے اگر کوئی والدین کی اجازت کے بغیر کشمیر میں شہید ہو جائے تو اس کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے ؟ عتیق الرحمن بن محمد رفیق ظفروال7/3/99 ج: درست ہے ان جہادوں میں جانے کے لیے والدین سے اجازت حاصل کرنا ضروری ہے صحیح بخاری اور ابوداود میں حدیثیں دیکھ لیں اور اس سلسلہ میں مجلۃ الدعوۃ میں حافظ عبدالسلام بھٹوی حفظہ اللہ تعالیٰ کا ایک مضمون چھپا تھا وہ مطالعہ فرما لیںاگر والدین سے اجازت لیے بغیر جہاد میں چلا گیا تو کبیرہ گناہ کا مرتکب ہوا کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عقوق الوالدین کو کبائر میں شمار فرمایا ہے۔ دین وقرض کے علاوہ شہید فی سبیل اللہ کے تمام گناہ شہادت کے ساتھ
Flag Counter