ہے ؟ سید عبدالصمد شاہ کوٹ پریاں گوجرانوالہ
ج: (۱) روایت ’’مَنْ وَسَّعَ عَلٰی عِیَالِہٖ فِی النَّفَقَۃِ یَوْمَ عَاشُوْرآئَ‘‘ الخ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں محدث وقت شیخ البانی حفظہ اللہ حاشیہ مشکوۃ کتاب الزکاۃ باب فضل الصدقۃ الفصل الثالث میں لکھتے ہیں ’’ہُوَ حَدِیْثٌ ضَعِیْفٌ مِنْ جَمِیْعِ طُرُقِہِ وَحَکَمَ عَلَیْہِ شَیْخُ الْاِسْلاَمِ ابْنُ تَیْمِیَۃَ بِالْوَضْعِ فَمَا اَبْعَدَ ، وَالشَّرِیْعَۃُ لاَ تَثْبُتُ بِالتَّجْرِبَۃِ‘‘ [یہ حدیث اپنے تمام طرق سے ضعیف ہے اور شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے اس پر گھڑی ہوئی کا حکم لگایا ہے پس کتنی دوری ہے اور شریعت تجربہ سے ثابت نہیں ہوتی]
(۲) محرم کی دس تاریخ کو چاول وغیرہ پکانے پھر فی سبیل اللہ تقسیم کرنے کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی چیز ثابت نہیں ۔ ۲۰/۴/۱۴۰۷ ھ
س: اگر کسی آدمی کا کاروبار سودی ہو یا ناجائز یعنی حرام تو کیا ایسے آدمی کی دعوت کھانے پینے کی قبول کرنا چاہیے کیونکہ ان کی کمائی حرام ہے ۔ تنویر احمد
ج: نہیں ۔ کیونکہ سود حرام ہے﴿وَحَرَّمَ الرِّبَا﴾ ۲۰/۴/۱۴۱۶ ھ
س: ایک مرزائی رمضان المبارک میں افطاری کا اہتمام کرتا ہے ۔ اس کے ہاں اس کے گھر جا کر روزہ افطار کرنا جائز ہے ؟ جن لوگوں نے روزہ افطار کیا کیا ان کا روزہ ہو گیا یا وہ دوبارہ روزہ رکھیں ۔ جبکہ روزہ کھولنے والے لوگ مرزا صاحب اور مرزائیت سے پوری طرح واقف بھی ہوں ۔ ڈاکٹر حفیظ اللہ وساویوالہ20/3/94
ج: یہ ان لوگوں کی خطا ہے وہ اس سے توبہ کریں اور آئندہ کے لیے ایسا نہ کریں پھر وہ غور کریں اگر کوئی نصرانی عیسائی انہیں اپنے گھر بلا کر روزہ افطار کروائے تو وہ ایسا کرنے کو تیار ہیں ؟ نہیں ہر گز نہیں حالانکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :﴿اَلْیَوْمَ أُحِلَّ لَکُمُ الطَّیِّبَاتُ﴾1 الآیۃ [آج حلال ہوئیں تم کو سب پاک چیزیں اور اہل کتاب کا کھانا تم کو حلال ہے] اور مرزائی عیسائیوں سے بھی بدتر ہیں ۔
۱۱/۱۰/۱۴۱۴ ھ
س: گدھی کا دودھ حلال ہے یا حرام؟ صابر علی شاکر8 مئی 1997
ج: گدھوں کی طرح ان کا دودھ بھی حرام ہے البتہ حمر وحشی (جنگلی گدھے) حلال ہیں ۔ ۱۱/۳/۱۴۱۸ ھ
س: کراچی میں کچھوے کے انڈے فروخت ہوتے ہیں کیاکچھوا حلال ہے ؟ محمد امجد آزاد کشمیر
|