ج: اس کا مجھے علم نہیں ۔ ۱۵/۱/۱۴۲۰ ھ س: ہمارے ایک دوست کی گائے کا مدت پوری ہونے سے دو ماہ قبل حمل گر گیا کیا اب اس کا دودھ پی سکتے ہیں ؟ محمد امجد آزاد کشمیر ج: ہاں ! پی سکتے ہیں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :﴿وَإِنَّ لَکُمْ فِی الْأَنْعَامِ لَعِبْرَۃً نُّسْقِیْکُمْ مِمَّا فِی بُطُوْنِہٖ مِنْ بَیْنِ فَرْثٍ وَّدَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَآئِغًا لِّلشَّارِبِیْنَ﴾1 [اور تمہارے واسطے چوپاؤں میں سوچنے کی جگہ ہے پلاتے ہیں تم کو اس کے پیٹ کی چیزوں میں سے گوبر اور خون کے درمیان سے دودھ خالص خوشگوار پینے والوں کے لیے] س: کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جس طرح سگریٹ کا نشہ ہوتا ہے اسی طرح چائے کا بھی نشہ ہوتا ہے برائے مہربانی وضاحت فرما دیں ؟ ابو سعد منصورضلع ایبٹ آباد صوبہ سرحد ج: سگریٹ حقہ اور تمباکو میں تو نشہ ہے چائے میں کوئی نشہ نہیں دلیل یہ ہے کہ اول الذکر تینوں چیزیں انسان کے حواس اور اس کی عقل پر اثر انداز ہوتی ہیں صحیح بخاری میں ہے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا :﴿وَالْخَمْرُ مَا خَامَرَ الْعَقْلَ﴾2 [نشہ آور شے وہ ہے جو عقل پر اثر انداز ہو] ۲۷/۱۱/۱۴۱۹ ھ س:( ۱) کیا سگریٹ اور نسوار حلال ہیں یا حرام ؟ ۲۔ اگر حرام ہیں تو کیا سگریٹ نوشی کرنے والے فرد اور نسوار ڈالنے والے فرد کی نماز قبول ہوتی ہے یا نہیں قرآن اورحدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں؟محمد یوسف احرارضلع ایبٹ آباد ج: ( ۱) سگریٹ اور نسوار دونوں حرام ہیں دلائل کے لیے سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز ابن باز حفظہ اللہ تعالیٰ کا اس سلسلے میں فتویٰ با تقویٰ ملاحظہ فرمائیں ۔ [سگریٹ پینے ، اس کی بیع اور اس کی تجارت کے متعلق شیخ ابن باز کا فتویٰ :سگریٹ نوشی حرام ہے کیونکہ یہ گندی چیز ہے اور بہت سے نقصانات پر مشتمل ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے تو اپنے بندوں کے لئے کھانے پینے کی چیزوں میں سے پاکیزہ چیزیں ہی ان پر مباح کی ہیں اور گندی چیزوں کو حرام کیا ہے چنانچہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ فرماتے ہیں﴿یَسْئَلُوْنَکَ مَاذَآ اُحِلَّ لَہُمْ قُلْ اُحِلَّ لَکُمُ الطَّیِّبٰتُ﴾ 3 لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ کیا ان کے لئے حلال کیا گیا ہے آپ کہہ دیجئے کہ پاکیزہ چیزیں تمہارے لئے حلال کی گئی ہیں نیز اللہ تعالیٰ نے سورہ اعراف میں اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی صفت بیان کرتے ہوئے فرمایا :﴿یَاْمُرُہُمْ بِالْمَعْرُوْفِ وَیَنْہٰہُمْ عَنِ الْمُنْکَرِ وَیُحِلُّ لَہُمُ الطَّیِّبٰتِ وَیُحَرِّمُ عَلَیْہِمُ الْخَبَآئِثَ﴾4 وہ پیغمبر لوگوں کو بھلی باتوں کا حکم دیتا ہے اور |