Maktaba Wahhabi

445 - 592
جائے وہ مقصد پورا ہوتا ہے کیا یہ حدیث صحیح ہے ؟ محمد امجد میر پور آزاد کشمیر ج: بیٹھ کر پینا افضل وثواب ہے حدیث﴿مَائُ زَمْزَمَ لِمَا شُرِبَ لَہُ﴾ [زم زم کا پانی جس مقصد کے لیے پیا جائے (وہ پورا ہوتا ہے)] صحیح ہے ۔1 ۱۹/۶/۱۴۲۰ ھ س: بے نماز کے متعلق اکثر کہا جاتا ہے کہ وہ کافر ہے اگر یہ بات درست ہے تو کیا بے نماز کا ذبیحہ حلال ہے یا حرام؟ عبدالغفور عابد ج: اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :﴿اَلْیَوْمَ أُحِلَّ لَکُمُ الطَّیِّبَاتُ وَطَعَامُ الَّذِیْنَ أُوْتُوْا الْکِتَابَ حِلٌّ لَّکُمْ وَطَعَامُکُمْ حِلٌّ لَّہُمْ﴾2 [آج حلال ہوئیں تم کو سب پاک چیزیں اور اہل کتاب کا کھانا تم کو حلال ہے اور تمہارا کھانا ان کو حلال ہے] عام مفسرین نے اس مقام پر طعام کی تفسیر ذبیحہ فرمائی ہے تو جب اہل کتاب کا ذبیحہ حلال ہے تو کلمہ پڑھنے والوں کا ذبیحہ بھی حلال ہے خواہ وہ نماز نہ پڑھتے ہوں کیونکہ وہ اہل کتاب تو ہیں ہی۔ ہاں اگر بوقت ذبح غیر اللہ کا نام لیا گیا ہو تو وہ ذبیحہ حرام ہے خواہ ذبح کرنے والا پکا نمازی ہی ہو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :﴿وَلاَ تَأْکُلُوْا مِمَّا لَمْ یُذْکَرِ اسْمُ اللّٰهِ عَلَیْہِ وَإِنَّہُ لَفِسْقٌ﴾3 [اور اس میں سے نہ کھاؤ جس پر نام نہیں لیا گیا اللہ کا اور یہ کھانا گناہ ہے] نیز فرمایا :﴿وَمَآ أُہِلَّ لِغَیْرِ اللّٰهِ بِہٖ﴾4[اور جس جانور پر نام پکارا جائے اللہ کے سوا کسی اور کا] ۱/۴/۱۴۱۸ ھ س: بازاری گوشت کیسا ہے حلال یا حرام ؟ جیسا کہ پاکستان کے اکثر قصاب نماز اور دین کے بارہ میں بالکل صفر ہیں اور انکا عقیدہ تو ماشاء اللہ اور بھی نگفتہ بہ ہوتا ہے کیا ان کا ذبیح مشرک کے زمرہ میں آتا ہے ؟ صفدر معاویہ15/9/96 ج: حلال ہے کیونکہ اہل کتاب کا ذبیحہ حلال ہے اور معلوم ہے کہ اہل کتاب کافر بھی ہیں اور مشرک بھی۔ پاکستان کے قصاب بہرحال اہل کتاب سے اچھے ہی ہیں پھر یہ کلمہ بھی پڑھتے ہیں مگر ایک شرط ہے کہ بوقت ذبح وہ بسم اللہ واللہ اکبر پڑھتے ہوں غیر اللہ کے نام پر ذبح نہ کرتے ہوں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے﴿وَلاَ تَأْکُلُوْا مِمَّا لَمْ یُذْکَرِ اسْمُ اللّٰهِ عَلَیْہِ﴾5 [اور اس میں سے نہ کھاؤ جس پر نام نہیں لیا گیا اللہ کا] ۲۱/۵/۱۴۱۷ ھ س: آج کل میرے تایا زاد بھائی آئے ہوئے ہیں وہ سنگا پور کام کرتے ہیں ۔ انہوں نے مجھ سے چند ایک سوالات پوچھے لیکن میں ان کو مطمئن نہیں کر سکا لہٰذا اب آپ سے پوچھنے کی جسارت کر رہا ہوں ۔
Flag Counter