کتاب الاطعمۃ والاشربۃ
کھانے پینے کے احکام
س: کیا کھڑے ہو کر پانی پینا اور چلتے پھرتے کھانا جائز ہے ؟ محمد رمضان بہاولنگر
ج: سنت کے خلاف ہے ایسا کرنے والا اجر وثواب سے محروم ہے ۔ ۲۵/۳/۱۴۱۹ ھ
س: کھڑے ہو کر کھانا کھایا جا سکتا ہے ؟ ریاست اللہ قلعہ دیدار سنگھ8/3/86
ج: کھانے کا حکم وہی ہے جو پینے کا ہے اور پینے کے متعلق احادیث صحیح مسلم میں دیکھ لیں ان میں کھڑے ہو کر پینے سے منع کیا گیا ہے ۔ ۵رجب۱۴۰۶ ھ
س: کیا فرماتے ہیں علماء دین کہ شادی کے موقع پر ہار مالا اور کھڑے ہو کر کھانا جائز ہے یا نہیں اگر جگہ یا کوئی اور مجبوری پر کوئی کھڑے ہو کر اہتمام کرے تو کیا فتویٰ ہے اور اس میں شمولیت کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ حافظ نذیر احمد
ج: شادی کے موقع پر یا کسی اور موقع پر کھڑے ہو کر کھانا پینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے خلاف ہے کھڑے ہو کر کھانے پینے والا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کا تارک ہے جگہ وغیرہ والی مجبوری والی بات فضول ہے کھڑے ہو کر کھلانے پلانے والوں کے پروگرام میں شمولیت تارک سنت کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔ شادی وغیرہ مواقع پر گلے میں مالا یا روپوں والا یا کوئی ہار پہننا گانا یا سہرا باندھنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں غیر مسلموں کی رسم ہے اللہ تعالیٰ کتاب وسنت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین۔ ۸/۱۱/۱۴۱۸ ھ
س: کھڑے ہو کر کھانے میں مثلاً الائچی ، پان ، مونگ پھلی ، یادانے ، ٹافی وغیرہ کے کھانے کے متعلق شریعت کا کیا حکم ہے ؟
عبدالواحد
ج: ان چیزوں کو بھی بیٹھ کر کھانا ہی بہتر ہے ۔ ۱/۶/۱۴۰۷ ھ
س: ہر کھانا اپنے سامنے سے کھانا چاہیے لیکن میرے دوست کہتے ہیں کہ یہ درست ہے لیکن کھجور دوسرے کے آگے سے اٹھا کر کھانی چاہیے کیا یہ درست ہے ؟ محمد امجد آزاد کشمیر
ج: نہیں ۔ یہ درست نہیں ۔ ۱۵/۱/۱۴۲۰ ھ
س: کیا آب زم زم کھڑے ہو کر پینا چاہیے ایک حدیث بیان کی جاتی ہے کہ آب زم زم جس مقصد کی نیت سے پیا
|