Maktaba Wahhabi

435 - 592
ج: (۱) چونکہ خریدنے والوں نے قیمت کو بغرض قربانی سات حصوں میں تقسیم کر لیا ہے اس لیے زید اب کے ان سات آدمیوں سے کسی کو راضی کیے بغیر اپنی فروخت کردہ گائے میں قربانی کے لیے اپنا حصہ نہیں رکھ سکتا کیونکہ یہ سلسلہ اس نے بیع منعقد ہو جانے اور اپنا خیار ختم ہو جانے کے بعد شروع کیا ہے ۔ (۲) بالکل درست اور صحیح ہے ۔ واللہ اعلم ۵/۱۲/۱۴۱۷ ھ س: گائے میں سات حصہ دار ہوتے ہیں اگر چھ آدمی مل جائیں اور ساتواں آدمی نہ ملے۔ ان چھ میں سے دو اس حصہ کو نصف نصف کر لیں تو کیا یہ درست ہے ؟ ظاہر عزیز جھراں ج: درست ہے ۔ ۱/۲/۱۴۱۷ ھ س: قربانی کا بکرا خصی کروا سکتے ہیں یا نہیں ؟ صابر علی شاکر8 مئی1997 ج: خصی کرنا کروانا جائز نہیں دیکھیں تفسیر ابن کثیر آیت﴿فَلَیُغَیِّرُنَّ خَلْقَ اللّٰه﴾1 [اور وہ خدائی ساخت میں ردّ وبدل کریں گے] ہاں خصی جانور کی قربانی درست ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خصی کی قربانی کی ہے۔ واللہ اعلم ۱۱/۳/۱۴۱۸ ھ س: منڈی میں جتنے بکرے تھے ان سب کے خصیے نہیں تھے کیا خصی بکرا قربانی کیا جا سکتا ہے نیز خصی افضل ہے یا کہ غیر خصی ؟ محمد امجد میر پور آزاد کشمیر16 اگست 1999 ج: یہ بکرا خصی کے زمرہ میں آتا ہے اور خصی کی قربانی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے2 ۔آپ نے پوچھا خصی افضل ہے یا کہ غیر خصی ؟ اس کا مجھے علم نہیں ۔ ۱۹/۶/۱۴۲۰ ھ س: ایک قربانی کا جانور ہے اس کی گردن پر رسولی نکل آئی ہے تین چار دن گزر چکے ہمیں معلوم ہوا ہے۔ کیا یہ جانور قربانی کے قابل ہے جس وقت ہم نے یہ جانور خریدا تھا تو اس وقت یہ صحیح سلامت تھا ۔ عبدالمجید درزی سرگودھا ج: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بیمار جانور کی قربانی سے منع فرمایا ہے جس کی بیماری واضح﴿وَالْمَرِیْضَۃُ الْبَیِّنُ مَرَضُہَا﴾3 واللہ اعلم ۲۳/۱۲/۱۴۱۷ ھ س: اگر ایک بکرا 14 یا 15 ماہ کا ہو گیا ہے لیکن مسنہ نہیں بنا تو کیا عمر پوری ہونے کی بنا پر قربانی کیا جا سکتا ہے ؟ محمد امجد آزاد کشمیر
Flag Counter