Maktaba Wahhabi

95 - 211
’’اے اللہ! جس نے مجھے کھلایا تو اسے کھلا اور جس نے مجھے پلایا تو اسے پلا۔اے اللہ! تو نے انھیں جو کچھ دیا ہے، اس میں برکت عطا کر اور انھیں بخش دے اور ان پر رحم فرما۔‘‘ 8 معدہ بھر کر نہ کھائیں، بلکہ پیٹ کا ایک حصہ کھانے کے لیے، ایک پانی کے لیے اور ایک سانس لینے کے لیے خالی رکھیں۔[1] 9 سونے چاندی کے برتنوں میں نہ کھائیں۔ 10 اگر کھانے کا کوئی لقمہ نیچے گرجائے تو اللہ کی نعمت کی قدر کرتے ہوئے اس سے مٹی وغیرہ صاف کرکے کھالیں۔ 11 کھانے سے فارغ ہو کر یہ دعا کریں: ((اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِيْ أَطْعَمَنَا ہَذَا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِّنِّيْ وَلَا قُوَّۃٍ))[2] ’’تمام تعریف اللہ کے لیے ہے، جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا اور میری کسی بھی کوشش و طاقت کے بغیر مجھے یہ کھانا عطا کیا۔‘‘ 12 ایک ہی سانس میں اونٹ کی طرح نہ پییں۔ 13 پینے سے پہلے ’’بِسْـمِ اللّٰہِ‘‘ اور پینے کے بعد ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہ‘‘ کہیں۔ 14 پانی میں پھونک نہ ماریں۔ 15 پانی بیٹھ کر پییں اور بلا وجہ کھڑے کھڑے نہ پییں۔ 16 دودھ اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔اسے پی کر یہ دعا کرنی چاہیے: ((اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَزِدْنَا مِنْہُ))[3]
Flag Counter