Maktaba Wahhabi

88 - 211
اور غیب وحاضر کا جاننے والا، آسمانوں زمینوں کا خالق، مشکل کُشا اور دلوں کا پھیرنے والا وہی ہے۔ہر قسم کی عبادت اسی کے لیے زیبا ہے، جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿اُعْبُدُوا اللّٰہَ مَا لَکُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَیْرُہٗ﴾[ھود:۵۰] ’’ایک اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمھارا کوئی الٰہ نہیں ہے۔‘‘ جو شخص اللہ کی الوہیت کا اقرار بھی کرے اور ساتھ ساتھ اللہ کے علاوہ اس کی مخلوق کو رزق دینے والا، اولاد دینے والا، نفع ونقصان کا مالک، حاجت روا، مشکل کُشا، داتا، الغرض اللہ تعالیٰ کی خصوصیات میں اللہ کی مخلوق کو شریک بھی کرے تو ایسا شخص موحد نہیں کہلا سکتا، بلکہ وہ مشرک ہوتا ہے۔
Flag Counter