Maktaba Wahhabi

194 - 211
حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا، غریب پروری کی وجہ سے ’’امّ المساکین‘‘ کے نام سے معروف تھیں۔ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے متعلق آتا ہے کہ انھوں نے اپنے سالانہ وظیفے کے ۸۰ہزار سے زیادہ درہم ایک ہی دن میں فقرا اور مساکین میں تقسیم کر دیے اور اپنے افطار کے لیے بھی اس میں سے ایک درہم تک باقی نہ چھوڑا۔[1] ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی اولاد کی عملی تربیت انہی روشن خطوط پر کریں، تاکہ اپنے اسلاف کی عظیم روایات کی حامل ایک نسل پھر سے دنیا کے سامنے آسکے۔
Flag Counter