Maktaba Wahhabi

186 - 211
2 ﴿رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوۃِ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَآئِ۔رَبَّنَا اغْفِرْلِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ﴾[الإبراھیم:۴۰، ۴۱] ’’اے میرے رب! مجھے نماز کا قائم کرنے والا بنا دے اور میری اولاد کو بھی، پروردگار! میری دعا قبول فرما۔پروردگار! مجھے اور میرے والدین اور تمام ایمان لانے والوں کو اس دن بخش دے، جس دن حساب قائم ہوگا۔‘‘ 3 ﴿رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِمَنْ دَخَلَ بَیْتِیَ مُؤْمِنًا وَّلِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ وَلاَ تَزِدِ الظّٰلِمِیْنَ اِِلَّا تَبَارًا﴾[نوح:۲۸] ’’میرے رب! مجھے اور میرے ماں باپ کو بخش دے اورہر اس شخص کو جو میرے گھر میں مومن کی حیثیت سے داخل ہوا ہے اور سب مومن مردوں اور عورتوں کو معاف فرما اور کافروں کو سوائے بربادی کے اور کسی بات میں نہ بڑھا۔‘‘ 4 ﴿رَبِّ اَوْزِعْنِیْٓ اَنْ اَشْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتِیْٓ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَعَلٰی وَالِدَیَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰہٗ وَاَدْخِلْنِی بِرَحْمَتِکَ فِیْ عِبَادِکَ الصّٰلِحِیْنَ﴾[النمل:۱۹] ’’میرے پروردگار! مجھے توفیق عطا فرما کہ میں تیری ان نعمتوں کا شکر بجا لاؤں جو تو نے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کی ہیں اور ایسے نیک کام کروں جنھیں تو پسند کرتا ہے اور مجھے اپنی رحمت سے اپنے نیک بندوں میں شامل کر دے۔‘‘[1]
Flag Counter