Maktaba Wahhabi

138 - 211
حلال فرمائی ہیں اور ’’خبائث‘‘ ’’بری اور گندی چیزیں‘‘ حرام قرار دی ہیں، چنانچہ ارشادِ الٰہی ہے: ﴿وَ یُحِلُّ لَھُمُ الطَّیِّبٰتِ وَ یُحَرِّمُ عَلَیْھِمُ الْخَبٰٓئِثَ﴾[الأعراف:۱۵۷] ’’آپ ان کے لیے پاکیزہ چیزوں کو حلال اور خبیث چیزوں کو حرام کرتے ہیں۔‘‘ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ((لَا ضَرَرَ وَلَا ضِرَارَ))[1] ’’نقصان اٹھاؤ نہ نقصان پہنچاو۔‘‘ تمباکو نوشی کے نقصانات: تمباکو نوشی سے افراد و معاشرے کو بے شمار نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس سے نہ صرف اسے استعمال کرنے والے دو چار ہیں، بلکہ اس کا نقصان ان لوگوں کو بھی اپنی ہلاکت آفرینی میں شامل کرلیتا ہے، جو سگریٹ کے دھوئیں سے آلودہ فضا میں سانس لیتے ہیں، بلکہ ان لوگوں کا شمار تمباکو نوشی نہ کرتے ہوئے بھی تمباکو نوشوں ہی میں ہوگا، اسے ’’Passive Smoking‘‘ یعنی ’’غیر ارادی سگریٹ نوشی‘‘ کہا جاتا ہے۔ تمباکو کی تباہ کاری کا اندازہ اس امر سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ تمباکو سے پیدا شدہ امراض کی وجہ سے ہر سال بیالیس(42)لاکھ افراد موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔تمباکو سے پھیپھڑے، نرخرے، منہ، آنت اور مثانہ وغیرہ کینسر کا شکار ہوجاتے ہیں۔سب سے زیادہ قلب کے امراض پیدا ہوتے ہیں۔تمباکو
Flag Counter