Maktaba Wahhabi

127 - 211
عبادت کرنے میں میری مدد فرما۔‘‘ 5 یہ ذکر و دعا بھی مسنون ہے: ((لآَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیٍٔ قَدِیْرٌ، اَللّٰھُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَیْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ))[1] ’’اللہ کے سوا کوئی معبودِبرحق نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفات ہیں اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔اے اللہ! تیری عطا کو کوئی روکنے والا نہیں اور جس سے تو روک لے اسے کوئی عطا کرنے والا نہیں اور کسی دولت مند کو اس کی دولت تیرے عذاب سے نہیں بچا سکتی۔‘‘ 6 اس کے بعد 33مرتبہ ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ‘‘، 33مرتبہ ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ‘‘ اور 34 مرتبہ ’’ اَللّٰہُ أَکْبَرُ‘‘ کہیں۔[2] 7 پھر ایک بار:((لَآ إِلٰہَ إلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَیٰ کُلِّ شَيْئٍ قَدِیْرٌ))پڑھیں۔[3] 8 پھر آیۃ الکرسی[سورۃ البقرۃ:۲۵۵] پڑھیں۔[4] 9 اس کے بعد قرآنِ مجید کی آخری تین سورتیں:سورۃ الاخلاص، سورۃ الفلق اور سورۃ النَّاس پڑھیں۔[5]
Flag Counter