Maktaba Wahhabi

51 - 292
دوسری صورت:… نیکی کو بار بار دیکھنے، تعجب کرنے اور دل میں تکبر کے پیدا ہونے سے بچائے، کیونکہ یہ بہت ساری ظاہری برائیوں سے زیادہ خطر ناک ہے۔ تیسری صورت : …نیکی کے اظہار سے پرہیز کرے۔ جب بندہ چھپ کر عمل کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو راز والے رجسٹر میں لکھواتے ہیں اور اگر اظہار کرتا ہے تو ظاہری رجسٹر میں لکھوا دیتے ہیں۔ 2۔ وہ صبر جو انسان کے اختیار میں نہیں ہے اور انسان کے پاس اس مصیبت کو ٹالنے کا کوئی چارہ نہیں ہے، مثلاً کوئی عزیز فوت ہو جائے یا مال چوری ہو جائے یا کوئی بیمار ہو جائے۔ اس کی دو اقسام ہیں: 1۔ جس مصیبت میں کسی آدمی کا دخل نہیں ہوتا۔ 2۔ جس مصیبت میں کسی آدمی کا دخل ہوتا ہے۔ جیسے گالی یا جھگڑا وغیرہ۔ پہلی قسم کے چار مقامات ہیں : پہلا مقام:… جب انسان بے بس ہوتا ہے۔ یہ شکوہ اور ناراضگی کا مقام ہے۔ یہاں شکوہ اور ناراضگی کا اظہار بے دین، کم عقل اور بے مروت انسان ہی کرتے ہیں اور یہ دونوں مصیبتوں میں سے زیادہ بڑی مصیبت ہے۔ دوسرا مقام:… اللہ کے لیے یا انسانی مروت کے لیے صبر کرنا۔ تیسرا مقام:… رضامندی کا اظہار کرنا۔ یہ صبر زیادہ اعلیٰ ہے اور اس کے واجب ہونے میں اختلاف ہے جبکہ صبر کے واجب ہونے پر اتفاق ہے۔ چوتھا مقام:… شکرکرنا۔ یہ رضامندی کے مقام سے بھی اعلیٰ مقام ہے، اس میں چار اور شامل کئے جاسکتے ہیں: 1۔ عفو و درگزر کرنا 2۔ انتقام اور دل کی تسلی کے ارادے سے خود کو محفوظ رکھنا۔ 3۔ تقدیر کو سامنے رکھنا۔
Flag Counter