Maktaba Wahhabi

57 - 292
صبر کا بیان قرآن کی روشنی میں امام احمد رحمۃ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں : ’’اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں نوے جگہ پر صبر کا ذکر کیا ہے۔‘‘ ہم ان اقسام کا ذکر کریں گے جن میں صبر کا ذکر کیا گیا ہے، اس کی کئی اقسام ہیں: 1۔ صبر کا حکم : (وَاصْبِرْ وَمَا صَبْرُكَ إِلَّا بِاللّٰہِ ) (النحل:127) ’’اور صبرکر اور نہیں تیرا صبر مگر اللہ کے ساتھ۔‘‘ نیز فرمایا: (وَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ) (الطور: 48) ”اور اپنے ربّ کا حکم آنے تک صبر کر“ 2۔صبر کے منافی چیز سے ممانعت : اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: (وَلَا تَسْتَعْجِل لَّهُمْ) (الاحقاف:35) ’’ اور ان کے لیے جلدی کا مطالبہ نہ کر۔‘‘ نیزفرمایا: (وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا) (آل عمران:145) ’’اور نہ کمزور بنو اور نہ غم کرو۔‘‘ اور فرمایا: (وَلَا تَكُن كَصَاحِبِ الْحُوتِ) (القلم:48) ’’ اور مچھلی والے کی طرح نہ ہو۔‘‘
Flag Counter