Maktaba Wahhabi

39 - 292
اچھا اور بُرا ہونے کے اعتبار سے صبر کی اقسام اچھا اور برا ہونے کے اعتبار سے صبر کی دو اقسام ہیں : 1۔صبر مذموم 2۔صبر ممدوح 1۔ صبر مذموم : اللہ پر ایمان لانے، اس کی توحید کا انکار کرنے، اس سے محبت کرنے اور دل کے اس کی جانب میلان کرنے سے پرہیز کرنے پر صبر کرنا مذموم (قابل مذمت) ہے۔ یہ صبر کی بدترین قسم ہے جو انسان کے کمال کو جڑ سے اکھاڑ پھینکتا ہے اور اس کی پیدائش کے مقصد کو نابود کر دیتا ہے، اس سے بڑھ کر برا صبر نہیں ہو سکتا کہ کوئی شخص اپنے اس محبوب کی ملاقات سے اپنے آپ کو روکے جس کے بغیر اس کی زندگی محال ہے۔ اور ان نعمتوں سے خود کو روکے جو اللہ تعالیٰ نے خاص اس کی مہمانی کے لیے تیار کر رکھی ہیں ایسی نعمتوں سے روکے جنھیں نہ تو کسی آنکھ نے دیکھا ہے، نہ کسی کان سے سنا ہے اور نہ ہی ان کا وہم و گمان بھی کسی کے دل میں آیا ہو۔ ان نعمتوں سے زہد سب سے بڑی بے رغبتی ہے، جیسا کہ ایک آدمی نے کسی زاہد سے کہا، میں نے تجھ سے بڑا زاہد کوئی نہیں دیکھا تو اس نے جواب دیا، مجھ سے بڑا زاہد تو تو ہے، میں نے دنیا سے بے رغبتی کی ہے جو مٹ جانے والی ہے لیکن تو آخرت (جنت، اللہ کے دیدار اور جنت کی نعمتوں) سے بے رغبت ہے۔ جیسا کہ یحییٰ بن معاذ الرازی رحمۃ اللہ علیہ کا فرمان ہے : ’’محبت کرنے والوں کا صبر مجھے زاہدوں کے صبر سے زیادہ محبوب ہے۔‘‘ ایک آدمی امام شبلی کے پاس آیا اور کہا، کون سا صبر سب سے زیادہ مشقت والا ہے،… ’’صبر فی اللّٰہ‘‘؟ اس نے کہا… نہیں، پھر سوال کیا ’’صبر اللّٰہ‘‘؟ اس نے کہا… نہیں،
Flag Counter