Maktaba Wahhabi

31 - 292
احکام خمسہ کے اعتبار سے صبر کی تقسیم اس اعتبار سے اس کی پانچ اقسام ہیں: 1۔ واجب: جس پر صبر کرنا لازمی ہو۔ 2۔ مندوب: جس پر صبر کرنا پسندیدہ ہو۔ 3۔ حرام: جس پر صبر کرنا حرام ہو۔ 4۔ مکروہ: جس پر صبر کرنا ناپسندیدہ ہو۔ 5۔ مباح: جس پر صبر کرنا جائز ہو۔ 1۔صبر واجب : اس کی تین اقسام ہیں: 1۔ حرام چیزوں پر صبر 2۔ واجبات کی ادائیگی پر صبر 3۔ آفاقی مصائب پر صبر، جس میں انسان بے بس ہوتا ہے، مرض وغیرہ۔ 2۔صبر مندوب : ناپسندیدہ چیزوں پر عمل کرنے سے خود کو بچانے پر صبر کرنا اور پسندیدہ چیزوں پر عمل پر ڈٹے رہنا اور مجرم کی زیادتی پر صبر کرنا۔ 3۔حرام صبر : اس کی دو اقسام ہیں : 1۔ کھانے پینے سے پرہیز کرنا حتیٰ کہ مر جائے۔ 2۔ اسی طرح جب بھوک حد سے زیادہ لگی ہو، اس کے باوجود مردار اور خون کھانے سے اجتناب کرنا حتیٰ کہ موت واقع ہوجائے۔ امام طاؤس اور امام احمد رحمۃ اللہ علیہما فرماتے ہیں:
Flag Counter