Maktaba Wahhabi

122 - 292
امیر شاکر اور غریب صابر میں کون افضل ہے؟ اس مسئلہ میں غریبوں اور امیروں کے درمیان بہت اختلاف ہے۔ دونوں جماعتوں نے بھر پور دلائل دئیے ہیں جن کا توڑ آسان نہیں ہے۔ مگر حق بات یہ ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے کے معارض نہیں ہیں۔ البتہ تمام دلائل پر عمل کرنا ضروری ہے۔ اس مسئلہ میں دونوں جانب سے کتب لکھی گئی ہیں : ابو اسحاق نے کہا کہ ’’غریب صابر افضل ہے۔‘‘ انھوں نے اس آیت سے استدلال کیا ہے: (أُولَٰئِكَ يُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوا) (الفرقان:75) ’’ان لوگوں کو جزا میں بالاخانہ دیا جائے گا۔‘‘ محمد بن علی بن حسین کا قول ہے کہ: ’’غرفۃ‘‘ سے مراد جنت ہے جو انھیں دنیا میں عزت کی وجہ سے دیا جائے گا۔ حدیث میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم دعا فرماتے تھے: ’’اے اللہ مجھ کو زندگی میں مسکین رکھنا اور موت بھی مسکین کی حالت میں دینا، عائشہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا، وہ کیوں اے اللہ کے نبی! آپ نے فرمایا: وہ مال داروں سے چالیس سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے۔‘‘[1] میں کہتا ہوں ان دونوں دلیلوں میں غریب صابر کے افضل ہونے کی دلیل ہے ہی نہیں۔ کیونکہ آیت میں جو صبر کا بیان ہے ’’دونوں فریقین کو شامل ہے۔ امیر شاکر اللہ کی اطاعت پر صبر کرتا ہے جبکہ غریب صابر اللہ کی نافرمانی سے بچنے پر صبر کرتا ہے۔ دوسری چیز صبر
Flag Counter