Maktaba Wahhabi

20 - 292
صبر کی اقسام صبر کی دو اقسام ہیں : 1۔بدنی 2۔نفسیاتی پھر ان میں سے ہر ایک کی دو دو اقسام ہیں : 1۔اختیاری 2۔اضطراری صبر بدني اختیاري :… اپنے اختیار اور ارادے سے اپنے بدن کو مشکل اعمال کرنے کا پابند کرنا۔ صبر بدني اضطراري :… مار کی تکلیف پر صبر کرنا یا بیماری، زخموں، سردی اور گرمی وغیرہ پر صبر کرنا۔ صبر نفسیاتي اختیاري :… شرعی اور عقلی طور پر جو اعمال درست نہیں ہیں ان سے صبر کرنا، یعنی بچنا۔ صبر نفسیاتي اضطراري :… محبوب کے وعدہ کرکے نہ آنے پر غصہ آنے پر صبر کرنا۔ دو قسموں میں انسان اور جانور سب شریک ہیں، اور وہ یہ ہیں: 1۔صبر بدنی اضطراری 2۔ صبر نفسیاتی اضطراری۔ ان دونوں چیزوں میں جانوروں کا صبر بسا اوقات انسانوں سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔ جبکہ صبر بدنی اختیاری اور صبر نفسیاتی اختیاری میں انسان جانوروں سے ممتاز ہوتا ہے، اور بہت سارے لوگوں میں صرف وہی صبر پایا جاتا ہے جس میں جانور انسان کے ساتھ شریک ہیں اور وہ صبر جو انسان کے ساتھ خاص ہے وہ ان میں نہیں پایا جاتا، اس کو صابر کہا جاتا ہے مگر حقیقت میں وہ صابروں میں سے نہیں ہے۔ اگر کہا جائے کہ کیا جن اور انسان اس صبر میں شریک ہیں؟ تو اس کا جواب اثبات میں دیا جائے گا کیونکہ مکلف ہونے کے لیے یہ لازم ہے اور امر ونہی کی اطاعت کا اسی سے تعلق ہے، جنات بھی اوامر و نواہی سے صبر پر اسی طرح مکلف ہیں
Flag Counter